Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

    Error writing file '/tmp/MYHDrxwU' (Errcode: 28 "No space left on device")
  • No News

حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کی وجہ سے پاکستان تنہا ہورہا ہے،سینیٹر سراج الحق


لاہور10اگست2020ئ
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سابقہ وعدوں کو بھول کرعوام کو نئے سبزباغ دکھا رہی ہے ۔تعلیم اور صحت کے لئے پیسہ نہیں چلی ہے نئے شہر بسانے ۔حکومتی پالیسیوں سے عوام کا جینا محال، صنعت کار بدحال،تاجر کنگال ،کسان اورمزدور نڈھال جبکہ قوم کا بری طرح استحصال ہو چکا ،اب حکمران اپنی خیر منائیں کیوں کہ ان کا زوال شروع ہو گیا ہے ۔وزیر اعظم کہتے ہیں کہ دوسال میںگندم کم پیدا ہوئی جبکہ صوبے زراعت میں خود کفیل ہونے کے اشتہارات چھپوا رہے ہیں۔ عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولتیں میسر نہیں ۔عالمی اداروں کی رپورٹوں کے مطابق ملک کا 85فیصد پانی مضر صحت ہے ۔ملک پر مجموعی قرضوں کا حجم بڑھ گیا ہے اور آئندہ بیرونی ادائیگیوں کیلئے بھی سودی قرضے لینا پڑیں گے ۔حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کی وجہ سے پاکستان تنہا ہورہا ہے اور سعودی عرب سے تعلقات بھی سرد مہری کا شکار ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل امیر العظیم بھی موجود تھے ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے آج تک اپنے کسی وعدے کی پابندی نہیں کی ۔عوام ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے وعدوں کو بھولے نہیں ۔حکمرانوں کا خیال ہے کہ عوام ان کے سابقہ وعدوں کو بھول جائیں گے مگر یہ ان کی خام خیالی ہے ۔لوگوں کو حکمرانوں کا ایک ایک دعوی اور وعدہ یاد ہے اور وہ ان پر عمل درآمد دیکھنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی تباہی نے ملک و قوم کو بحرانوں سے دوچار کردیا ہے ۔غربت مہنگائی ،بے روزگاری اور تعلیم و صحت کے مسائل نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ،عام آدمی دو وقت کے کھانے انتظام نہیں کرپا رہا ۔نوجوان اپنے مستقبل سے مایوس اور پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آئے روز مافیاز کی بات کرتے ہیں مگر مافیاز کس کی سرپرستی میں عوام کی مجبوریوں اور ملک کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں اور اس کا سدباب کس نے کرنا ہے اس پر کچھ نہیں کہتے ۔
سینیٹر سراج الحق نے حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کی مالی امداد اور جلد ازجلد بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ سینیٹر سراج الحق نے الخدمت فاﺅنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کارکنوں کو ہدایت کی کہ بلوچستان اور سندھ کے دور دراز مقامات پر پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی طر ف خصوصی توجہ دی جائے ۔متاثرین کیلئے کھانے اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ متاثرین کی امداد کیلئے آگے بڑھیں اور امدادی سرگرمیوں اور متاثرین کی بحالی کے کاموں میں حصہ لیں ۔  

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس