Jamaat-e-Islami Pakistan |

قرآن و سنت کی بنیاد پر اتحاد امت کا جذبہ ہی نجات اور استحکام کا راستہ ہے،لیاقت بلوچ


لاہور 10اگست 2020 ئ
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے لاہور میں اہل سنت دیوبندی ، بریلوی ، اہلحدیث مکاتب فکر کے علماءو قائدین کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی سے تحفظ بنیاد اسلام بل متفقہ منظور ہوا لیکن حکومتی چھتری تلے سیکولر اور شرارتی عناصر نے اسے اختلافات کا شکار کردیا ۔ وزیراعظم ، وزیراعلیٰ اور گورنر نے متفقہ بل کے قانون بننے کے راستہ میں رکاوٹ کھڑی کردی ہے ۔ اہل سنت اسلامی جمہوریہ پاکستان کی مسلمہ اکثریت ہیں ۔ اکابرعلماءاور قائدین نے فروعی اختلافات اور از حد شدت جذبات کے ماحول میں بھی قرار داد مقاصد ، مشترکہ 22 نکات ، آئین پاکستان ، تحفظ ختم نبوت ، شریعت بل اور ملی یکجہتی کونسل کے 17نکاتی ضابطہ اخلاق پر پوری قوم کا اتفاق کرالیا تھا ، آج بھی اہل سنت کے علماءبحرانوں پر قابو پالیں گے اور دینی مشترکات ، مقدس ہستیوں کے تقدس کی حفاظت کا فریضہ ادا کریں گے ۔ قرآن و سنت کی بنیاد پر اتحاد امت کا جذبہ ہی نجات ، ترقی ، وحدت اور استحکام کا راستہ ہے ۔ حکومت تمام مکاتب فکر کے جید علماءکا اجلاس بلائے اور محرم الحرام سے پہلے بنیادی اقدامات کر لے۔
لیاقت بلوچ نے سندھ سے حزب اللہ جھکڑو کی قیادت میں علماءکے وفد سے ملاقات میں مدارس ، سندھ کی سیاسی اور سیلابی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کہاکہ کرہ ارض پر 8 ارب انسان بستے ہیں ۔ انسانی آبادی مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ جدید ٹیکنالوجی نے مادی ترقی کے ساتھ خوشحالی کا سامان پیدا تو کیاہے لیکن انسانوں میں امن ، راحت ، باہمی محبت کھو گئی ہے ۔ بھوک و افلاس ، سود ، سرمایہ دارانہ استحصالی نظام سے نہیں اسلامی تعلیمات ، اسلام کے معاشی نظام ، ایثار و قربانی ، اختلاف رائے کو برداشت کرنے کے جذبوں سے ختم ہوگی اور انسان خوشحالی سے دوچار ہوں گے ۔ عالمی غالب نظام اور تہذیب ناکام ہے ۔ قرآن و سنت کا آفاقی نظام ہی دنیا کو بحرانوں سے نجات دلائے گا ۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس