Jamaat-e-Islami Pakistan |

جماعت اسلامی کی قیادت ملک کو موجودہ بدترین بحرانوں اور مشکلات سے نکالنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد



10 اگست 2020ء
لاہور ( ) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی میں پسی عوام پر ظلم ہے۔ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی کی مشکلات بڑھیں گی۔تبدیلی کے دعویدار حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور ناکام ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ شوری جماعت اسلامی لاہور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم،ضیاء الدین انصاری، اظہر بلال، افتخار احمدچوہدری، چوہدری محمد شوکت، ڈاکٹر محمود خان،خالد احمد بٹ، ملک محمد شفیق،حاجی ریاض الحسن، چوہدری محمود الاحد، مرز عبدالرشید، عبدالحفیظ اعوان، محمد یونس ایڈوکیٹ،خبیب نذیر،اطہر محمود، شعیب یعقوب، فیض الباری، احمد سلمان بلوچ، محمد انور گوندل چوہدی عبدالقیوم گجر، چوہدری عبدالواحد نے شرکت کی۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ حکومت ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ کرکے عوام کی جبیوں پر ڈاکہ مار رہی ہے اور یہ ناکام گورننس کی ایک بدترین مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت گذشتہ 2 سال گذرنے کے باوجود ابھی تک لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے اور اداروں میں استحکام پیدا نہیں کرسکی۔حکومتی ادارے تباہ حالی کا شکار ہیں اور حکومت ڈاوں ڈول ہے۔ تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں کی اب تک کی کارکردگی سے ثابت ہوچکا ہے۔ موجودہ نااہل حکمران طبقہ ملک چلانے کی صلاحیت اور ویژن سے عاری ہیں۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ موجودہ بدترین حالات کو درست کرنے کیلئے ایسی قیادت کو آگے لایا جائے جو امانت و دیانت اور صلاحیت کے ساتھ عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہو۔ انہوں نے اس موقع پر قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قوم جماعت اسلامی کی جدوجہد میں اس کا ساتھ دے۔ جماعت اسلامی کی نڈر اور کرپشن سے پاک باصلاحیت قیادت ملک کو موجودہ بدترین بحرانوں اور مشکلات سے نکالنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس