Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

    Error writing file '/tmp/MY4k7p3r' (Errcode: 28 "No space left on device")
  • No News

ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافہ سراسر ظلم ہے،محمد حسین محنتی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) 10اگست 2020 جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ حکومت ظلم و نا انصافی اور مہنگائی کے مارے عوام کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کو روکے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ تبدیلی سرکار کے دور حکومت میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا 40 سالہ ریکارڈ توڑ دیا گیا ہے۔ 2018 میں دوبار اور 2019 میں تین بار ریٹ بڑھا کر لوگوں سے علاج معالجہ کی سہولت بھی چھین لی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ویسے ہی غریب عوام کےلئے دروازے بند کردیئے گئے ہیں۔ مہنگائی و بیروزگاری اور لاک ڈاو¿ن نے پہلے ہی عوام کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے۔ اب ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافہ سے غریب مریض رل گئے ہیں۔ ادویہ ساز کمپنیوں کو غریب مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ صوبائی رہنماءنے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ جان بچانے والی ادویات کی ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرنے والی ادویہ ساز کمپنیاں االلہ کے عذاب سے ڈریں۔ کورونا و مہنگائی کی آڑ میں غریب مریضوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات سے محروم کرنے کا نوٹس اور حکومت مہنگائی کے خاتمے سمیت عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کےلئے قوم سے کئے وعدوں پر عمل کرے۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس