Jamaat-e-Islami Pakistan |

چمن بم دھما کے کی مذمت اورقیمتی انسانی جانوں کے نقصان پردلی دکھ کا اظہار کرتے ہیں،کاشف سعید شیخ


کراچی (اسٹاف رپورٹر) 10 اگست 2020 جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے چمن بم دہماکے کی مذمت اورقیمتی انسانی جانوں کے نقصان پردلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زوردیا ہے کہ حکو مت اورادارے شہرویوں کی جان ومال کی حفاظت اوردشمن کی سازشوںکو ناکام بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ ثابت ہوگیاکہ ابھی تک بلوچستان میں کلبھوشن نیٹ ورک ختم نہیں ہواہے۔اس کے باوجود کلبھوشن کوسخت سزادنے کی بجائے بھگانے کی کوششیں پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی مرحومین کی مغفرت اورپسماندگان کے لیے صبروجمیل کی دعاکی ہے۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس