Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

    Error writing file '/tmp/MYbjHpub' (Errcode: 28 "No space left on device")
  • No News

تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو زندہ درگور کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے،محمد جاوید قصوری


10 اگست 2020ء
لاہور( )امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ڈھائی سال میں عوامی توقعات پر پورا نہیں ترسکے اور معاشی حوالے سے ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ملک میں اس وقت مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔ رہی سہی کسر بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافے نے پوری کردی ہے۔ عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ المیہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت سے اس طرح کے ظالمانہ اقدامات کی توقع نہیں تھی۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے موجودہ حکمرانوں کے پاس نہ کوئی تجربہ ہے اور نہ کوئی وژن ہے۔عوام میں حکمرانوں کی مایوس کارکردگی کے حوالے سے شدید اضطراب پایا جاتاہے۔ تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو زندہ درگور کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کو قرضوں کے پہاڑ تلے دبادیا گیا ہے جبکہ انفر سٹرکچر میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی۔ محض چند سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کا نام ترقی نہیں رکھا جاسکتا۔ عوام آج بھی کسمپرسی کا شکار ہیں۔ ان کی حالت زارمیں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا ہے۔ قومی خزانے کے ساتھ خرد برد کرنے والوں کا محاسبہ ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی طور پر انتہائی سنگین صورت حال سے دوچار ہے۔ معیشت دگرگوں اور غریب عوام کو ریلیف نام کی کوئی چیز دستیاب نہیں۔ ہر طرف لاقانونیت نظر آتی ہے۔ ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کاقانون رائج ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس فرسودہ نظام سے نجات حاصل کی جائے۔محمد جاوید قصوری نے مزیدکہاکہ حکومت کی جانب سے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا، انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان میں 1466افراد کے لیے صرف ایک ڈاکٹر دستیاب ہے جو کہ انتہائی تشویش ناک امر ہے۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس