Jamaat-e-Islami Pakistan |

حکومت لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرے تاکہ قانون کی بالا دستی قائم ہو،لیاقت بلوچ


لاہور 7اگست 2020ئ
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے گنڈا سنگھ والا میں عوامی جلسہ اور منصورہ میں سیاسی انتخابی ،تعلقات عامہ امور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی غیر سنجیدگی اور نمائشی اقدامات کی وجہ سے کشمیری راہنماﺅں میں پاکستان کے خلاف گلہ شکوہ اور لب و لہجہ میں احتجاج کا رنگ بڑھتا جارہا ہے ۔بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک فعال کرچکا ہے ۔کراچی میں جماعت اسلامی کے راہنما رفیق تنولی اس کا شکا رہوئے ہیں۔قومی قیادت سے مل کر قومی کشمیر پالیسی اور اس پر عمل ہی مسئلہ کشمیر کا حل ہے ۔سڑکوں کا نام تبدیل کرنے اور کاغذ پر نقشہ بنادینے سے کشمیریوں کے زخموں پر مرہم نہیں رکھا جاسکتا۔
 اقوام متحدہ کی قراردادوں کی موجود گی میں بھارت یک طرفہ طور پر ریاست جموں اور کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔ہندوستان کے آمرانہ اور فاشسٹ اقدام کے خلاف عملی قدم اٹھانا ہوگا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئین پاکستان میں ہر شہری کو تحفظ حاصل ہے ۔انسانی عظمت اور حقوق کیلئے ریاست پابند ہے ،لیکن پولیس کلچر ،حساس اداروں کی طاقت ،سیاسی انجینئرنگ اور بدترین اسٹیٹس کو انسانی تذلیل اور تضحیک کا باعث بن گیا ہے ۔عمران خان سرکار نے اسٹیٹس کو کو توڑنے کی بجائے اسے اور سنگین کردیا ہے ۔قومی وحدت ،عوامی اعتماد کی بحالی اور ملک دشمن قوتوں کے مقابلہ کیلئے آئین پاکستان کی روشنی میں اقدامات ناگزیر ہیں۔حکومت لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرے تاکہ قانون کی بالا دستی قائم ہو۔انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت حکومتی سرپرستی میں خوفناک شکل اختیار کررہی ہے ۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ اقتصادی بحران ،مہنگائی ،بے روز گاری اور ناقابل برداشت کساد بازاری میں اضافہ کررہا ہے ۔زراعت سے وابستہ کسان اور ہاری بڑی مشکلات سے دوچار ہیں۔پیداواری لاگت بڑھنے سے تجارت اور صنعت گھاٹے کا کاروبار بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام کا معاشی نظام ،سود کا خاتمہ خود داری اور خود انحصاری اقتصادی بحران کا حل ہے ۔عالمی استعماری بتوں کو توڑنا ہی سنت ابراہیمی ؑ اور رحمت اللعالمین ﷺ کی حکمت انقلاب ہے ۔عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ہم ملک کو بحرانوں سے نکال کر خوشحالی اور استحکام دیں گے ۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس