Jamaat-e-Islami Pakistan |

رفیق تنولی شہید نے اپنی پوری زندگی غلبہ دین اور ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلئے وقف کررکھی تھی،راشد نسیم


لاہور 7اگست 2020ئ
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم نے کراچی کشمیر ریلی میں بم دھماکے میں زخمی ہونے والے رفیق تنولی کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے رفیق تنولی کیلئے بلندی ¿ درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔راشد نسیم نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ رفیق تنولی نے اپنی پوری زندگی غلبہ دین اور ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلئے وقف کررکھی تھی ۔رفیق تنولی کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں ہمیشہ صف اول میں ہوتے اور اپنے علاقے کے نوجوانوں اور عوام کو بھی ان پروگراموں میں شرکت کی دعوت دیتے ۔انہوں نے کہا کہ رفیق تنولی ہمہ وقت متحرک رہنے والے کارکن تھے ،اپنے علاقے کی عوامی شخصیت اور ہر ایک کے کام آتے تھے۔انہوں نے کہاکہ رفیق تنولی کی شہادت سے جماعت اسلامی اپنے ایک انتہائی ذمہ دار فرد سے محروم ہوگئی ہے ۔اللہ تعالیٰ ان کی شہادت کو قبول اورانہیں شہدائے کشمیر میں شامل فرمائے اور ان کے پورے خاندان کو صبر و استقامت دے ۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس