Jamaat-e-Islami Pakistan |

سید علی گیلانی کو ”نشان پاکستان“ دینے کے فیصلے کو سراہتے ہیں ۔جاوید قصوری


لاہور6  اگست 2020ء:امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہاہے کہ جس طرح پاکستانی قوم نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا، اس پر اظہار تشکر کرتے ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کو”نشان پاکستان“ دینے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے پوری زندگی بھارتی ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کرتے گزا ری ہے۔ سید علی گیلانی کے غیر متزلزل ارادوں کی بدولت مقبوضہ کشمیر ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور کشمیریوں کی چوتھی نسل اپنی قربانیوں سے لازوال تاریخ رقم کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ وہ اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ دیکھتے ہیں۔پاکستان کے 22کروڑ عوام بھی کبھی ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ہندوستان 74برسوں سے اس جذبہ حریت کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ وہ ماضی میں کامیاب ہوا اور نہ آئندہ کبھی کامیاب ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرنوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بہت نقصان پہنچایا ہے۔ بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370کا خاتمہ غیر آئینی اقدام تھا۔ عالمی برادری کو ا س حوالے سے جس انداز میں آواز اٹھانی چاہیے تھی ویسے نہیں اٹھائی گئی۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے بند کمروں میں ہونے والے اجلاسوں سے حل نہیں ہوگا۔ اس کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ بھارت نے 40برسوں سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو نظر انداز کر رکھا ہے۔ ترانے، قرار دادیں اور خاموشی سے نہیں بلکہ جہاد سے کشمیر آزاد ہوگا۔ بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر بھارتی جمہوریت اور سپریم کور ٹ پر منہ بد نما داغ ہے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس