Jamaat-e-Islami Pakistan |

جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی میں بم حملہ بھارتی ایجنٹوں کی بزدلانہ کاروائی اور حکومتی ناکامی ہے۔ ذکراللہ مجاہد


 

لاہور,6اگست 2020ء: امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر پر غاصابہ قبضے کے ساتھ پاکستان کو بھی عدم استحکام کرنا چاہتا ہے۔کسی بھی قسم کی دہشتگردی یا تشدد سے کشمیریوں کی بشتی بانی سے پیچھے نہیں ہٹیا جا سکتا جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی میں بم حملہ بھارتی ایجنٹوں کی بزدلانہ کاروائی اور حکومتی ناکامی ہے۔ کشمیر ریلی پر حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں کشمیر ریلی پر بم حملے میں جماعت اسلامی ضلع ملیر کے رکن اور ناظم علاقہ قائدآباد رفیق تنولی کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ریلی پر بم حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کیا۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر ریلی پر حملے کرنے والے مجرموں  کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ جماعت اسلامی کی ملک و قوم کے لیے  لازوال قربانیوں کو فرماموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔رفیق تنولی شہید  کا  خون بھی کشمیر کی آزادی کے لیے بہہ گیا ہے اور کشمیری شہیدوں کی طرح ان کا خون بھی انہی کے خون میں شامل ہوگیا اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے شہید کی بلند درجات کیلئے دعا کی۔ امیر لاہور کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور زخمی ہونے والے تمام افراد کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس