Jamaat-e-Islami Pakistan |

کراچی کشمیر ریلی پر حملہ ہمیں کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے سے نہیں روک سکتا۔محمدحسین محنتی


کراچی ,6اگست2020 جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کراچی میں جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی پر کریکر حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد کے زخمی اور ناظم علاقہ قائد آباد رفیق تنولی کی شہادت پر گھرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر ریلی پر حملہ ملک دشمن عناصر اور بھارتی ایجنٹوں کی کارستانی ہے ، کراچی میں ریلی پر حملے کے ذریعے ہمیں کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت اور انکے حق میں بولنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، شہادتیں اور قربانیاں ہماری روایت بن چکی ہیں، اس سے پہلے کراچی میں خدائی کے دعویدار وں کی جانب سے جماعت اسلامی کے کارکنان پر ستم کے پہاڑ توڑے گئے لیکن جماعت اسلامی آج بھی نئے جوش اور ولولے کے ساتھ میدان میں موجود ہے جبکہ وہ طاقتیں آج تاریخ میں گم ہوچکی ہیں، انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ کشمیری عوام پر گذشتہ 73سالوں سے جاری مظالم میں گذشہ اگست سے ایک نیا موڑ آیا جب بھارتی فاشسٹ بے جے پی حکومت نے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے بھارت میں ضم کرنے کا اعلان کیا، آج کشمیر میں بدترین لاک ڈاﺅن کو ایک سال مکمل ہوچکا جبکہ اس دوران 214نہتے کشمیریوں کو بھارتی انتہاپسند فوج نے شہید کردیا ، دس ہزار سے زائد افراد پلیٹ گنز سے زخمی ہوچکے ہیں لیکن بھارتی فوج کی درندگی اور انسان دشمنی کو کوئی روکنے والا نہیں ہے، عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں، سپرپاور قوتیں اور اقوام متحدہ سمیت مسلم امہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے جس سے نریندر مودی کے حوصلے مزید بڑھ چکے ہیں، کشمیر کو ضم کرنے، ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سمیت مودی اپنے وعدوں کی تکمیل سے بھارت میں ہندو انتہاپسند ریاست کی بنیادیں مضبوط جبکہ ہمارے حکمران ترانوں اور موسیقی کے میزائلوں سے کشمیر کو آزاد کروانے کے خواب دیکھ رہے ہیں، کشمیر کی آزادی اور بھارتی حیوانیت کو لغام دینے کا واحد حل جہاد ہے ، موجودہ آزاد کشمیر بھی ترانوں کے ذریعے نہیں بلکہ جری بہادر قبائل کے جہاد سے آزاد ہوا تھا، باقی ماندہ کشمیر بھی جہاد سے آزاد ہوگا، لیکن موجودہ حکمران طاغوتی قوتوں اور مغربی طاقتوں کے ڈر کی وجہ سے جہاد کا نام لینے سے بھی گھبراتے ہیں ۔صوبائی امیر نے شہید رفیق تنولی کی شہادت پر انکے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی توفیق اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس