Jamaat-e-Islami Pakistan |

جماعت اسلامی کے فلاحی اور رفاہی اداروں کو قربانی کی کھالیں دینے پر اہل لاہور کے بے حد مشکور ہیں


لاہور,4اگست 2020ء:امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ عید قربان کے موقع پر اہل لاہور کا جماعت اسلامی کے فلاحی اور رفاہی اداروں کو قربانی کی کھالیں دینے پر بے حد مشکور ہیں۔عید قربان کے موقع پر جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن نے اہل لاہور کے ہزاروں خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچا کر انسانیت کی خدمت کے کام کو بخوبی سرانجام دیا ہے جس پر جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے قائدین، کارکنان اور ورکرز مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنی خوشیاں غریب، نادار اور مستحقین کیلئے قربان کیں اور ان کی خوشیوں میں شامل ہونے کیلئے دن رات خدمت خلق کے کام کو جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ عید قربان کے موقع پر اکھٹی ہونے والی کھالوں کی آمدن سے جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام 100 سے زائد رفاہی اداروں کے پروجیکٹسکو جاری رکھا جائے گا تاکہ یہ رفاہی ادارے اہل لاہور کی مزید خدمت کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنان اور ورکرز نے حکومتی ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے نہ صرف خدمت خلق کے کا کام کو جاری رکھا بلکہ صفائی اور ستھرائی کے کام کو بھی احسن طریقے سے سرانجام دیا ہے جس پر شہر بھر کے جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنان اور ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فائنڈیشن ہر مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے اور موجودہ حالات میں کرونا وائرس کے پیش نظر اپنی تمام تر توانائیوں کو صرف کرتے ہوئے اہل لاہور کے مستحقین تک خشک راشن، پکا ہوا کھانا، کچی سبزیاں اور اینٹی کرونا ساز و سامان پہنچایا اور سینکڑوں سرکاری اور نجی دفاتر میں اینٹی کرونا سپرے کیا ہے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس