Jamaat-e-Islami Pakistan |

کشمیری عوام نہ صرف اپنی آزادی بلکہ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔محمد حسین محنتی


کراچی  04اگست 2020 :جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ بھارت نے مظلوم کشمیری عوام کو ایک سال سے قید خانے میں بند کیا ہوا ہے۔عالمی ضمیروحقوق انسانی کے اداروں کے خاموش تماشائی کرداراورحکومت پاکستان کی بے حسی افسوس ناک ہے۔ امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی اپیل پرکل پانچ اگست کو کراچی سمیت سندھ بھر میں یوم سیاہ کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے۔انہوں نے کشمیرپربھارتی مظالم اورلاک ڈاﺅن کو ایک سال مکمل ہوجانے پرجاری اپنے بیان میں عوام سے اپیل کی کہ وہ یوم سیاہ کے سلسلے میں ہونے والے اجتماعات میں بھرپور شرکت کرکے بھارتی مظالم کے خلاف اوراپنے مظلوم کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے5اگست 2019سے آج تک بدترین لاک ڈاﺅن، کشمیرپرغاصبانہ قبضہ اورانسانیت سوزمظالم کرکے جنت نظیروادی کو جہنم بنادیا ہے مگرکشمیری عوام کی جدوجہد اورشہداءکا خون ضرورایک دن رنگ لائے گا اورکشمیرپرآزادی کا سورج طلوع ہوکر رہے گا۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس