Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

پاکستان اور بنگلہ دیش کو اپنی بقا اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ایک پیج پر آناہوگا ۔لیاقت بلوچ


 

لاہور 31جولائی 2020ء:نائب امیر جماعت اسلامی اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے سفارتی تعلقات کی فعالیت کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ بنگلہ دیش کی قیادت ، پالیسی سازوں اور فوج کو اندازہ ہوچکاہے کہ بھارت بنگلہ دیش کو اپنی کالونی جانتاہے ۔ بھارت بنگلہ دیش کے خلاف مسلسل سیاسی ، فوجی اور اقتصادی اقدامات کر رہاہے ۔ بھارتی ایما اور انتقامی آگ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے قائدین کو پھانسی کے پھندوں پر چڑھا دیاگیا یہ قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی ۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کو اپنی بقا اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ایک پیج پر آناہوگا ۔ بعد از خرابی بسیار خطہ میں توازن قائم کرنے کا شعور پیدا ہو جائے تو بڑی بات ہوگی ۔ چین ، پاکستان ، ایران ، بنگلہ دیش اور افغانستان کا سیاسی اقتصادی اور فوجی اشتراک خطہ کے امن اور اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیر ہے اسی سے بھارتی غرور اور توسیع پسندی کابھوت قابو میں آئے گا ۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ و ناجائز قبضہ اور انسان کش لاک ڈاﺅن کے ایک سال گزر جانے پر ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی عظیم لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں نے تو آزادی ، حق خود ارادیت اور پاکستان سے محبت و عقیدت کا حق ادا کردیاہے ۔ کشمیری منتظر ہیں کہ پاکستان کی سرکاری ، ریاستی اور سیاسی قیادت کب مجرمانہ خواب غفلت سے بیدار ہوگی ۔ بائیس کروڑ عوام اور قیادت کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے متفقہ قومی ایکشن پلان بنایا جائے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے قومی اسمبلی میں اختیار رویے نے پاکستان کی سیاسی ، خارجہ حکمت عملی کو بے نقاب کردیاہے ۔ حکومت غیر ذمہ دار ، جذباتی اور وژن سے عاری ٹولہ ہے ۔ قومی قیادت ، ریاست اور قومی میڈیا کو جوہری کردار ادا کرناہوگا وگرنہ عمران خان سرکارپر تنہا یہ قومی فرض چھوڑ گیا تو سب کچھ ڈوب جائے گا ۔ جماعت اسلامی 5 /اگست کو بھارتی فاشزم کی مذمت ، ریاست جموںو کشمیر کے عوام سے یکجہتی اور عمران سرکار کو جھنجھوڑنے کے لیے ملک گیر احتجاج و یوم سیاہ منائے گی ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس