Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

کرونا وبا کی ریلیف سرگرمیوں میں عوامی خدمت کی ہیرو جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن ہے۔امیر العظیم


 

لاہور 29جولائی 2020ء:جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہاہے کہ حکومتوں کے کرنے کے کام جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن کر رہی ہے ۔ کرونا وبا کی ریلیف سرگرمیوں میں عوامی خدمت کی ہیرو جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جے آئی یوتھ لاہور کے زیراہتمام اینٹی باڈیز کرونا فری ٹیسٹنگ کیمپ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد ، جے آ ئی یوتھ پاکستان کے صدر زبیر احمد گوندل ، جے آئی یوتھ لاہور کے صدر میاں صہیب شریف ، الخدمت فاﺅنڈیشن لاہور کے صدر عبدالعزیز عابد ، میاں رضوان یوسف ، شفیق ملک ، اسامہ ابراہیم ، نعمان واصف ، ارسلان کھوکھر و دیگر بھی موجود تھے ۔

امیر العظیم نے کہاکہ کرونا وبا کے دوران جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن نے خدمت انسانیت کی روشن مثالیں قائم کی ہیں جسے ملکی و غیر ملکی سطح پر سراہا جارہاہے جبکہ دوسری جانب حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف میں مبتلا کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کی خدمات کے سامنے تبدیلی حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے ۔ 

امیر جماعت اسلامی ذکر اللہ مجاہد نے کہاکہ جماعت اسلامی نے پورے لاہور میں ہزاروں افراد کے فری و رعایتی کرونا ٹیسٹ کیے ہیں اور اب اینٹی باڈیز کرونا ٹیسٹ کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکمران ہر محاذ پر ناکام ہوگئے ہیں اور عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیاہے ۔ 

جے آئی یوتھ پاکستان کے صدر زبیر احمد گوندل نے کہاکہ جے آئی یوتھ کے کارکنان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں ۔ حکومت کی قائم کردہ ٹائیگر فورس صرف کاغذوں تک محدود ہے جبکہ جے آئی یوتھ کے جوان شہر شہر گاﺅں گاﺅں خدمت خلق کی سرگرمیاں سر انجام دے رہے ہیں جو روز روشن کی طرح عیاں ہیں ۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے آئی یوتھ لاہور کے صدر صہیب شریف نے کہاکہ ہم نے لاہور میں اب تک متعدد کیمپ لگائے ہیں جس سے ہزاروں شہری مستفید ہورہے ہیں ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس