Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

عوام تبدیلی کا جھوٹانعرہ لگانے والوں کو تبدیل کر دیں گے۔محمد جاوید قصوری


لاہور29جولائی 2020ء:امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہاہے کہ حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ آٹا 70روپے فی کلو جبکہ چینی 94روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔ لاہور سمیت صوبے میں ذخیرہ اندوزوں، گرانفروشوں اور مہنگائی مافیا کا راج ہے۔ ضلعی انتظامیہ غائب ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھی کارکردگی دکھانے میں بری طرح ناکام ہیں۔ حکومت کے مقررہ نرخ منڈیوں میں کہیں دستیاب نہیں۔ عوام تبدیلی کا جھوٹانعرہ لگانے والوں کو تبدیل کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی قوت خرید بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ حکومتی پالیسیاں صرف اور صرف اشرافیہ کو تحفظ فراہم   کر رہی ہیں۔پی ٹی آئی کے 22ماہ، عوام پر کسی عذاب سے کم نہیں۔ سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ پچیس ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ ڈالر کی اڑان بھی بے قابو ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے گردشی قرضے532ارب سے بڑھ گئے ہیں جبکہ صرف کمرشل بینکوں کا قرض 1003ارب ہے۔ ہر گھنٹے بعد گردشی قرضوں میں اوسطاً 6کروڑ 16لاکھ روپے کا ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں مہنگائی 9سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ بجلی 3.85روپے فی یونٹ، گیس 334فیصد تک جبکہ پٹرولیم مصنوعات 20.7روپے فی لٹر تک مہنگی تک مہنگی ہوئیں۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔ نااہلوں کا ٹولہ ہے جن کو اقتدار کے مزے لوٹنے کے سوا کچھ نہیں آتا۔ ان سے نجات نہ حاصل کی گئی تو ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق ہوجائے گا۔ ملک کی آزادی، خود مختاری، سلامتی اور معیشت سب کچھ داؤ پر لگ چکا ہے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس