Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

پانچ اگست 2020 ءکو پورے ملک میں بھارت کے ظلم اور حکومت پاکستان کی بے حسی کے خلاف یوم مذمت منایا جائے گا۔


 

فیصل آباد28جولائی 2020ء:جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر چوہدری عمرفاروق گجر، جنرل سیکرٹری راشدمحمودنے کہا ہے کہ5 اگست 2019 ءبھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ریاست جموں و کشمیر کے خلاف اقدام یوم سیاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایک سال سے جموں و کشمیر کے عوام کو بدترین لاک ڈاﺅن میں قید کردیا گیاہے۔ پانچ اگست 2020 ءکو پورے ملک میں بھارت کے ظلم اور حکومت پاکستان کی بے حسی کے خلاف یوم مذمت منایا جائے گا۔ پاکستان مسئلہ کشمیر، کرونا تباہ کاری، خوفناک اقتصادی، بھارتی جارحانہ عزائم کے بحرانوں کا شکار ہے۔ عمرفاروق گجرنے کہاکہ بجٹ کے بعد تعلیم، صحت، روزگار، کساد بازاری اور زیادہ شدت اختیار کر گئی ہے۔ تحریک انصاف حکومت کے دو سال میں تذبذب، بے یقینی، حکومت اور حکومتی اتحاد میں فساد کی وجہ سے ریاستی نظام زمین بوس ہورہاہے۔ عوام اسٹیٹس کو، پولیس اور فرسودہ بیوروکریسی کے ہاتھوں ذلیل ہو گئے ہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری، کساد بازار ی کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقہ بڑی پریشانیوں کا شکار ہے۔ ملک کے تمام اداروں میں کرپشن، رشوت بدعنوانیاں بڑھی ہی چلی جارہی ہیں۔ حکومت نے نیب کو متنازعہ اور احتسا ب کو انتقام کا عنوان دے دیاہے۔ چینی، آٹا، انسانی ضروری اشیا کی قیمتوں اور پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا کرنے والے مافیا کے سامنے حکومت بے بس اور سرپرست ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر عوام کی جیبوں پر 25 ارب روپے کا ڈاکہ پڑ رہاہے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس