Jamaat-e-Islami Pakistan |

جماعت اسلامی بنیادی طور پر اقامت دین کی تحریک ہے،محمد یوسف


کراچی (اسٹاف رپورٹر) 28جولائی 2020 جماعت اسلامی ضلع شمالی وسطی کے امیر محمد یوسف نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بنیادی طور پر اقامت دین کی تحریک ہے۔ کورونا سے لیکر سیلاب و بارش متاثرین کی امداد اور چرم قربانی مہم تک انسانیت کی خدمت اور رب کی رضا کا ذریعہ سمجھ کر کرتے ہیں۔ ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے احسن آباد میں چرم قربانی مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع کارکنان سے خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ ناظم علاقہ عبدالواجد شیخ، امین اشعر اور مولانا آغا عبدالصمد مینگل نے بھی خطاب کیا۔ اجتماع میں کاٹن سوسائٹی، اٹاوہ، بادی آباد، اللہ بخش گوٹھ، پی ٹی وی سوسائٹی، فقیرا گوٹھ سمیت علاقہ احسن آباد کے کارکنان نے شرکت اور چرم قربانی مہم میں بھرپور حصہ لینے کا عزم کیا۔انہوں نے کہاکہ کورونا وبا میں خوف کے عالم میں جب لوگ اپنے گھروں میں محصورہو کر رہ گئے تھے تو جماعت اسلامی الخدمت کے رضا کار ایک طرف اہل خیر سے تعاون کی اپیل تو دوسری طرف لاک ڈاو¿ن کے متاثرہ عوام میں راشن اورہپتالوں میں طبی عملے میں حفاظتی سامان تقسیم کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک کی واحد جماعت ہے جو کہ موروثیت سے پاک صرف اللہ کی طرف بلاتی ہے۔ جماعت اسلامی نے ووٹ کو پیمانہ نہیں بنایا بلکہ یہ ایک نظریاتی، سوچ و فکر اور بڑا مشن رکھنے والی جماعت ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ جماعت اسلامی میں لوگ صرف اللہ کی خاطر رب کی رضا اور اپنی آخرت سنوارنے کےلئے آتے ہیں ۔ انہوں نے زور دیا کہ کارکن چرم قربانی مہم میں بھروپر حصہ لیکر اقامت دین کی جدوجہد کو تیز اور اپنی آخرت کو سنواریں۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس