Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

الخدمت فاؤنڈیشن لاہور نے کرونا فری اینٹی باڈیز ٹیسٹ کا آغاز کردیا ہے،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


25 جولائی 2020ء لاہور( ) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اہلیان لاہور کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن لاہور نے کرونا فری اینٹی باڈیز ٹیسٹ کا آغاز کردیا ہے۔ فری کرونا اینٹی باڈیز ٹیسٹ شہر بھر کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگا کر کیے جارہے ہیں۔ کووڈ 19 الخدمت لیب سے کرونا وائرس کی تشخص کا ٹیسٹ شہر بھر کی تمام لیباٹریوں سے کم قیمت میں صرف 5 ہزار روپے میں کیا جارہا ہے جبکہ پہلے پانچ ہزار افراد کا ٹیسٹ الخدمت لیب میں صرف 3 ہزار روپے میں کیا گیا۔ شہریان لاہور کیلئے 30 جولائی تک کرونا اینٹی باڈیز ٹیسٹ بالکل فری کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی ارقم سکول نزد گلشن راوی مون مارکیٹ میں الخدمت فاونڈیشن کے تعاون سے فری ''کورونا اینٹی باڈیز ٹیسٹ'' کیلئے لگائے میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، سیکرٹری جے آئی یوتھ پاکستان شاہدنوید ملک، صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف، امیر جماعت اسلامی علاقہ وسطی لاہور حاجی ریاض الحسن،شعیب یعقوب مرزا، امیر زون 151 رانا مبشر حسن سمیت دیگر قائدین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ تبدیلی اور غربیوں کی ویلفیئر کیلئے نعرے مارنے والے زمین پر کہیں بھی نظر نہیں آرہے ہیں۔ جماعت اسلامی نے کرونا وائرس کے پیش نظر اس مشکل گھڑی میں قوم کی خدمت کی شاندار مثال قائم کی ہے جس سے مخالفین کو بھی
انکار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدمت اور دیانت کی سیاست ہی پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے۔  

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس