Jamaat-e-Islami Pakistan |

الخدمت فاؤنڈیشن شہر بھر کے مختلف پسماندہ علاقوں میں صاف پانی کے واٹرفلٹریشن پلانٹ لگا رہی ہے،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


24 جولائی 2020ءلاہور( ) جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بیدیاں روڈ نزد چھوٹا قرستان لدھڑ میں اہل علاقہ کیلئے پینے کے صاف پانی کے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا گیا ۔واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے کیا ۔ افتتاح کے موقع پر امیر جماعت اسلامی شرقی لاہور ڈاکٹرمحمود احمد، امیدوار یوسی 194 لدھڑ چوہدری نتویر حسین گجر ، امیر جماعت اسلامی پی پی 164 عبدالواحد باجوہ ، امیر جماعت اسلامی یوسی 194 چوہدری نصیر حسین گجر و دیگر قائدین اور اہل علاقہ بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے واٹرفلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی 50 فیصد آبادی آلودہ اور گندہ پانی پینے کی وجہ سے مختلف موذی بیماریوں میں مبتلا ہے ۔ پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی سے شہری سیوریج ملا گندہ پانی گھروں میں استعمال کرنے پر مجبور ہیں جبکہ شہر بھر میں 70 فیصد صاف پینے کے پانی کے واٹر فلٹریشن پلانٹس انتظامیہ کی غفلت سے خراب پڑے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن شہر بھر کے مختلف پسماندہ علاقوں میں صاف پانی کے واٹرفلٹریشن پلانٹ لگا رہی ہے۔ جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن پسماندہ آبادیوں میں شہریوں کیلئے پینے کے صاف پانی ، علاج معالجہ کیلئے کوشاں ہیں ۔اہلیان لاہور کی خدمت بلاتفریق رنگ و نسل کررہے ہیں ۔ امیر لاہور نے کہا کہ عیدقربان کے موقع پر بھی جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن شہر بھر کے مستحقین تک قربانی کا گوشت بھی پہنچائے گی ۔شہر بھر کے مستحق اور نادار لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے اہل خیر اور مخیر حضرات جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں ۔ لاہور کے شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ عید قربان پر جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کو قربانی کے جانوروں کی کھالوں کا عطیہ کریں ۔اس موقع پر صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیزعابد نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن شہر بھر میں خدمت خلق کا کام دن رات سرانجام دے رہی ہے ۔الخدمت واٹر فلٹریشن پلانٹ سے اہل علاقہ کو صاف پانی میسر آ سکے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ ساڑھے 4 ماہ سے مسلسل الخدمت فاؤنڈیشن شہر لاہور میں لاکھوں مستحقین لوگوں کی مدد کرچکی ہے ۔خدمت خلق کا یہ کام اہل خیر کے تعاؤن سے دن رات جاری و ساری ہے ۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس