Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

حکومت نے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے اُن کا استحصال کیا ہے،لیاقت بلوچ



لاہور 10جولائی 2020 ئ
نائب امیر جماعت اسلامی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ سے نیشنل بنک آف پاکستان کے ریٹائرڈ ملازمین ،پنشنرز کی نمائندہ پینشنرز ایکشن کمیٹی کے وفد نے ظفر صادق ،محمد عباس ،کرامت علی شاہ کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل اورمطالبات سے آگا ہ کیا۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے لیا قت بلوچ نے کہا ہے کہ سینئر سٹیزنزاور پنشنر ملک و ملت کے لئے قابل احترام طبقہ ہے ۔حکومت نے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے غریب عوام ،مظلوم ،حق دار طبقہ کو زندہ درگور کردیا ہے ۔نیشنل بنک اپنے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرکے 55ارب روپے طویل المیعاد فنانسنگ کی ہوئی ہے اس کے باوجود معاہدہ کے تحت پینشن میں اضافہ نہیں کیا جارہا ۔لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا کہ حکومت افراط زر اور مہنگائی کی شرح کے مطابق ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف دے ۔وفد میں ریاض احمد خان ،عمرحیات خواجہ ،سید وقار زیدی ،اختر ورک اور کوکب اقبال بھی شامل تھے ۔
لیاقت بلوچ نے حکومت اور نیشنل بنک سے مطالبہ کیا کہ نیشنل بنک عدلیہ کا فیصلہ تسلیم کرے ،ریویو پٹیشن واپس لی جائے اور 70فیصد فارمولہ کے مطابق پنشن میں اضافہ کیا جائے ۔پینشن بینیفٹ اکاﺅنٹ میں 55ارب کی کثیر رقم جو لانگ ٹرم فنانسنگ کی گئی ہے اس کے سالانہ منافع کا ہدف سامنے لایا جائے ۔نیشنل بنک ملازمین کی رقم ملازموں کے خلاف قانونی جنگ میں برباد نہ کرے حکومت شفاف اور غیر جانبدارانہ آڈٹ کرائے اور کرپشن بند کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ بزرگ شہری ،سینئر پینشنرز کے میڈیکل ریلیف میں ناجائز کٹوتی بند کی جائے خصوصا بینوو لنٹ فنڈ کی ادائیگی تاحیات کی جائے ۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ نیشنل بنک آف پاکستان کے صدر عارف عثمانی پینشنرز ،ریٹائرڈ ملازمین سے ملاقات میں کئے گئے وعدوں پر عمل کرائیں اور بورڈ ڈائریکٹرز مظلوم پینشنرز کا حق انہیں ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پینشنرز ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہے اور ان کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پینشنرز کے احتجاج میں ان کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس