Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

جمعیت طلبہ عربیہ، دینی مدارس کے طلبہ کی تعمیری صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کردار ادا کرے،محمد حسین محنتی


کراچی () 10جولائی 2020 جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ قرآن وسنت کے نظام کے لیے امت کا اتحاد ناگزیر ہے۔آج ایک امت کے تصور کوآگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ملک وقوم جس بحران سے دوچار ہیں،سازشوں کو ناکام اوراتحاد ویکجہتی کے ذریعے بنیادوں کو مضبوط ،ملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کو محفوظ بنیاجاسکتاہے۔ دینی مدارس کی طلبہ تنظیم جمعیت طلبہ عربیہ جماعت اسلامی کا ہراول دستہ اورمسالک سے بالاترہوکر طلباءمیں دینی شعوراجاگر،اتحاد امت اورانہیںاقامت دین کی جدوجہد کے کے لیے تیارکرنے کا اہم فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے قباءآڈیٹوریم میں جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے نومنتخب منتظم صوبہ محمد افضل اورامین صوبہ فریداحمد ہاشمی کی زیرقیادت ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔نائب امیرصوبہ عبدالغفارعمر،قیم کاشف سعید شیخ اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا بھی ساتھ موجود تھے۔منتظم صوبہ نے صوبائی قیادت کو جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کی تنظیم سازی،سالانہ منصوبہ عمل سمیت رفتارکار سے آگاہ کیا۔محمد حسین محنتی نے کہاکہ دین کی تعلیم حاصل کرکے دین کوہی مقصد زندگی بنانے والے دنیا وآخرت میں سرخرو ہوں گے۔دینی مدراس دین کا سرچشمہ اورانسانوں کی اصلاح کے مراکز ہیں۔پاکستان کا قیام بھی انہی مقاصد کے لیے ہواکہ یہاں قرآن و سنت کا نظام ہوگامگرغیروں کے غلام حکمرانوں نے قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کو فراموش کردیا،یہاں مندر گردوارہ قوم کے پیسوں اورحکومتی سرپرستی میں بن سکتا ہے مگرمسجد ومدرسہ بنانے پرپابندی ہے اگریہی کچھ ہوناتھاتوپھرلاکھوں شہداءکی قربانیاںوآزادی کا مقصدکیاتھا؟ صوبائی امیرنے زوردیاکہ جمعیت عربیہ دینی مدارس کے طلبہ کی تعمیری صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کردار ادا کرے۔جمعیت طلبہ عربیہ دینی مدارس کی اہم وملک گیر تنظیم اورامیت کی امیدوں کا مرکزہے۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس