Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

مفاد پرست اور کرپٹ حکمران پاکستان کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے دلچسپی ہی نہیں رکھتے،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


9 جولائی 2020ء
لاہور( ) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ لاک ڈاون کے خاتمے کے بعد بھی غربت اور بروزگاری کے سائے لوگوں پر اسی طرح سے منڈلا رہے ہیں۔موجودہ حکومت پٹرول، آٹا، چینی سمیت دیگر ضروریات زندگی میں ہوشربا اضافے نے سفید پوش اور محنت مزدوری کرنے والے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔ کرونا سے متاثر افراد کی بہت بڑی تعداد ابھی بھی علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم اور پریشان حال ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن ان مشکل حالات میں ریلیف اور خدمت کے اس کام کو ساڑھے 4 ماہ سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ سٹریٹ چلڈرن اور مستحق افراد میں راشن کی تقسیم قابل تحسین عمل ہے۔ اب تک تقریبا 15 کروڑ کی خطیر رقم کرونا ریلیف اور خدمت کے کاموں خرچ کی جاچکی ہے۔ کووڈ 19 کی جدید ٹیسٹنگ لیب، کرونا مریضوں کیلئے علاج معالجہ کی معیاری سہولیات، گھروں میں آکسجین سلنڈرز کی فراہمی اور مستحق اور نادار افراد تک راشن اور پکے کھانے کی فراہمی الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے قابل فخر اقدامات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام سٹریٹ چلڈرن کے والدین اور مستحق افراد میں راشن تقسیم تقریب کے موقع پر کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد و دیگر الخدمت فاؤنڈیشن کے عہدیداران موجود تھے۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی لوٹ مار اور کرپشن کی سیاست کی بجائے امانت و دیانت اور خدمت کرنے والی سیاسی جماعت ہے۔ جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم الخدمت کی مشکل وقت میں شاندار کارکردگی تمام سیاسی پارٹیوں اور این جی اوز کیلئے ایک شاندار مثال ہے۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے اس موقع پرعوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے مسائل کے حل کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ ہم انشاء اللہ ملک کو ان مشکل حالات سے نکالنے کا جذبہ اور پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ اگر ڈونیشن کے پیسوں سے خدمت کا کام وسیع پیمانے سر انجام دیا جاسکتا ہے تو حکومتی خزانے اور وسائل رکھنے والے حکمران سے لوگوں کے مسائل کیوں حل نہیں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مفاد پرست اور کرپٹ حکمران پاکستان کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے دلچسپی ہی نہیں رکھتے وہ صرف اپنی تجوری کو بھرنا جانتے ہیں۔ پاکستانی قوم کو کبھی چینی، کبھی آٹا اور کبھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے اربوں روپے کا ٹیکہ لگانا حکمرانوں کا پرانہ وطیرہ بن چکا ہے۔ قوم کو ان بددیانت اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جدوجہد کرنا ہوگی اور امانت و دیانت والی لیڈرشپ کا ساتھ دینا ہوگا تبی ملک میں حقیقی تبدیلی اور مدینہ جیسی اسلامی فلاحی ریاست کا قائم عمل میں آئے گا۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس