Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ فوری طور پر تعلیمی اداروں کو کھول دیا جائے،پروفیسراسحاق منصوری



کراچی () 09جولائی 2020 جماعت اسلامی سندھ کے شعبہ تعلیم کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اسحاق منصوری نے وفاقی وزیرتعلیم کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیمی کانفرنس میں حفاظتی انتظامات کے ساتھ ستمبرکے پہلے ہفتے سے ملک کے تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے والے فیصلے کو خوش آئندہ اوراسے صحیح سمت قدم قراردیتے ہوئے کہاہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متوسط اور غریب طبقہ کے طلبہ و طالبات بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں ان کی تعلیم بالکل ختم ہو گئے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی بندش سے لاکھوں افراد بے روزگار اور لاکھوں فاقہ پر مجبور ہوگئے ہیں۔حقیقت میںتعلیمی اداروں کی بندش کرونا وائرس سے زیادہ خوفناک اور بدترین نقصان ہے۔ اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تعلیمی اداروں کو دیگر شعبہ جات کی طرح ایس اوپیز کے تحت کھولا جائے۔خاص طورپر پرائیویٹ اسکولوں کے ساتھ وابستہ اساتذہ و غیرتدریسی عملے کو فاقہ کشی سے بچایا جائے۔اس لئے حکومت فوری طور پر ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے کے اقدامات کرے۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس