Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

تبدیلی سرکار کے پاس عوام کو معاشی ریلیف دینے کیلئے کوئی ٹھوس ایجنڈا موجود نہیں،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


7 جولائی 2020ء
لاہور( ) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے نوٹس کے باوجود عوام سستے آٹے اور چینی سے محروم ہے۔شہر بھر میں آٹا، چینی سرکاری ریٹ پر فروخت ہونے کی بجائے مہنگائی مافیاکے مقرر کردہ ریٹ پر فروخت کیا جارہا ہے۔ انتظامیہ سرکاری ریٹ پر آٹے اور چینی کی فروخت کو پٹرول کی قیمت کی طرح بحال کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ ملک بھر میں آٹا، چینی، ڈرگ اور لینڈ مافیا نے پورے ملک کے نظام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ جنوبی لاہور کے دورہ کے دوران اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، سابق ناظم و امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور خالد احمد بٹ، سیکرٹری جنوبی لاہور محمد یونس و دیگر قائدین موجود تھے۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے قیمتیں مقرر تو کر دی جاتی ہیں لیکن اس پرعملدرآمدنہیں کروایا جاتا جو کہ حکومت کی نااہلی ہے۔ شہر میں چینی 70 روپے کی بجائے80 سے85 روپے میں ہی فروخت ہو رہی ہے جبکہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 860 روپے کی بجائے1050 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیو ں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار کے پاس عوام کو معاشی ریلیف دینے کیلئے کوئی ٹھوس ایجنڈا موجود نہیں اور ملک بھر میں آٹا، چینی، ڈرگ اور لینڈ مافیا نے پورے ملک کے نظام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ آٹا، چینی، پھل، سبزیوں سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں جبکہ غریب اور عام آدمی دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان حال ہے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس