Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

عوام اور میڈیاکے خلاف عمران خان کی جنگ شرمناک اور آمرانہ ہے،لیاقت بلوچ



لاہور7جولائی 2020ء
نائب امیر جماعت اسلامی اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے چینل 24 کی بندش کے اقدام اور پرامن صحافیوں پر حکومتی تشدد و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جیو نیوز کے بعد اب چینل 24 کوحکومت نے نشانہ بنایاہے ۔ صحافیوں کا معاشی قتل مسلسل جاری ہے ۔ آزادی صحافت کو دیوار سے لگایا جارہاہے ۔ عوام اور میڈیاکے خلاف عمران خان کی جنگ شرمناک اور آمرانہ ہے ۔ ہم صحافیوں کی آزادی صحافت اور معاشی تحفظ کے لیے جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ ملی یکجہتی کونسل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فاشزم ، طویل لاک ڈاﺅن کی وجہ سے انسانی المیوں ، عالمی برادری کی بے حسی اور بھارت میں مسلمانو ںپر ہندو دہشتگردوں کے مظالم پر قومی رہنماﺅں ، کشمیری رہنماﺅں اور ماہرین و سینئر سفارتکاروں کی ٹیلی کانفرنس کا اہتما م کر رہی ہے ۔ پاکستان کی دینی ، سیاسی جماعتیں اور عوام جموں و کشمیر کی جدوجہد حق خود ارادیت کی تحریک کے ساتھ ہیں ۔ حکومت پاکستان غفلت اور مجرمانہ خاموشی ختم کرے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے متفقہ قومی ایکشن پلان بنایا جائے ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ کرونا وبا میں سب سے زیادہ مزدور طبقہ متاثر اور بھوک و فاقہ کشی کا شکار ہوا ہے۔ حکومت کے احساس پروگرام کے تحت چار ہزار روپے ماہانہ کی تنخواہوں ، پنشن میں اضافہ نہ ہونا حکومت کی غریب دشمن پالیسی کا شاخسانہ ہے ۔ سٹیل ملز ، میڈیا میں معاشی قتل عام کے بعد پی آئی اے ، ریلوے میں بھی مزدوروں کے معاشی قتل کی تلوار تیار کی جارہی ہے ۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور غریب کے خاتمہ کی حکمت عملی ترک کرے ۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس