Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

جماعت اسلامی نے ہمیشہ سیاست کوخدمت اور رب کی رضا کا ذریعہ سمجھا ہے، محمد حسین محنتی


کراچی ( ) 07 جولائی 2020 جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ سیاست کوخدمت و عبادت، انسانیت کی فلاح و بہبود اور رب کی رضا کا ذریعہ سمجھا ہے۔ سابق میئر عبدالستار افغانی، سٹی ناظم نعمت اللہ خان کا کام اور کردار پوری قوم کے سامنے ہے۔ لیاری کا جان محمد بھی مرحوم عبدالستار افغانی کا تربیت یافتہ نڈر سپاہی تھا جنہوں نے ہرمشکل حالات میں بھی ثابت قدمی کے ساتھ لوگوں کو اپنے رب سے جوڑنے، معاشرے کی اصلاح اور علاقے کے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا اور آخری دم تک وہ اسی مشن کی تکمیل میں لگے رہے ۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لیاری کے سابق امیر و سابق یوسی ناظم بہار کالونی جان محمد کی وفات رہائش گاہ جاکر ان کے صاحبزادوں فہیم جان و جنید جان سے تعزیت کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت، درجات بلندی و پسماندگان کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ امیر جماعت اسلامی لیاری سید جواد شعیب بھی اس موقع پر موجود تھے 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس