Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

نجی تعلیمی اداروں اور دینی مدارس کو ایس او پیز کے تحت کھولاجائے،محمد جاوید قصوری


4جولائی 2020
لاہور( )امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ اگر تعلیمی ادارے نہ کھولے گئے تو50فیصد تعلیمی ادارے مکمل بند اور لاکھوں لو گ بے روزگار ہو جائیں گے،اس ذمہ داری کو حکومت قبول کرے۔ تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے بورڈز کے امتحانات نہیں ہوئے ہیں،لیکن حکومت نے امتحان کی مد میں ملک بھر کے طلبہ سے فیسیں وصول کر لی ہیں۔بورڈز فیس کی مد میں 45 لاکھ طلبہ سے وصول شدہ 25 ارب روپے کوواپس کیا جائے۔ کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے والدین فیس دینے کی استطاعت نہیں رکھتے۔اس لیے اگرحکومت والدین کی طرف سے بچوں کی فیس حکومت ادا کرے۔ نجی تعلیمی ادارے اور دینی مدارس بھی ایس او پیز کے تحت کھولے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نافع کے زیر اہتمام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے شدید متاثر ممالک نے اپنے اپنے تعلیمی اداروں کو کھول دیا ہے،لیکن ہمارے تعلیمی ادارے ابھی تک بند ہیں۔ حکومت کے غلط فیصلے کی وجہ سے ملک میں ناقابل تلافی تعلیمی بحران پیدا ہو گا۔اساتذہ بے روز گار ہو رہے ہیں اور طلبہ کا مستقبل برباد ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اِن اداروں سے فارغ التحصیل لاکھوں طلبہ و طالبات ملک کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں،لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ اداروں کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھے،ان کو دیوار سے نہ لگائیں۔ کسی بھی وبا یا آفت کی صورت میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری بنتی ہے۔ فیڈرل یا صوبائی لیول پر جتنے بھی تعلیم کی پالیسی ساز کمیٹیاں ہیں،اُن میں پرائیویٹ اسکولز کے نمائندوں کو شامل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ 90 فی صد نجی تعلیمی ادارے کرائے کی عمارتوں میں ہیں،فیس جمع نہ ہونے کی وجہ سے ادارے کرایہ، یوٹیلیٹی بلز دینے کی حالت میں نہیں ہیں۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کے یوٹیلیٹی بلز، ٹیکسز معاف اوربے روزگار ہونے والے اساتذہ کرام کو تنخواہیں حکومت ادا کرے۔پرائیویٹ سکولوں کے بجلی کے ریٹ کو کمرشل کے بجائے ڈومیسٹک کیا جائے۔بصورت دیگر تحفظ تعلیم کے لیے ملک بھر میں تحریک جاری رہے گی کیونکہ تعلیمی ادارے بند رکھنا آئین پاکستان کے آرٹیکل 18 کی خلاف ورزی ہے۔طلبہ و طالبات کی تعلیم اور اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کے لئے اس تحریک کو روکنا حکومت کے لیے بہت مشکل ہوگا۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس