Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

جماعت اسلامی پارٹیوں یا چہروں کی تبدیلی کی بجائے نظام کی تبدیلی کیلئے جدوجہد کررہی ہے،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


3 جولائی 2020ء
لاہور( ) اسلامک لائرز موومنٹ (آئی ایل ایم) لاہور کے نومنتخب عہدیدارن کی تقریب حلف برداری لٹن روڈ دفتر جماعت اسلامی لاہور میں منعقد ہوئی۔تقریب میں امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد، سینئر وکلا رہنما و نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری، سابق جسٹس اور سینئر وکلاء رہنما حافظ عبدالرحمن انصاری،ہائی کورٹ بار کے سابق صدر چوہدری ذولفقار علی ایڈووکیٹ، اسلاملک لائرز موومنٹ پنجاب کے صدر مرزا عبدالخالق ایڈوکیٹ، سیکرٹری سپریم کورٹ بار اسد منظور بٹ ایڈوکیٹ، چوہدری سلیم لادی، زاہد علی کھوکھر، محمد یونس میو ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلاء رہنماوں نے شرکت کی۔تقریب میں نومنتخب صدر اسلامک لائرز موومنٹ (آئی ایل ایم) لاہور نصر اللہ اولکھ ایڈوکیٹ، نومنتخب سیکرٹری اسلامک لائرز موومنٹ (آئی ایل ایم) لاہور ڈاکٹر کلیم جاوید ایڈوکیٹ و دیگر عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں آئین، قانون کی حکمرانی اور آزاد عدلیہ کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے وکلاء برداری کے نومنتخب عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسائل کی بڑی وجہ ملک میں ظلم، کرپشن اور ناانصافی پر مبنی کرپٹ نظام ہے اور اس نظام کو تبدیل کیے بغیر ملک میں کبھی خوشحالی نہیں آ سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی پارٹیوں یا چہروں کی تبدیلی کی بجائے نظام کی تبدیلی کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ وکلاء برداری اس جدوجہد میں جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ اس موقع پر نومنتخب صدر اسلامک لائرز موومنٹ (آئی ایل ایم) لاہور نصر اللہ اولکھ ایڈوکیٹ نے کہا کہ نظریہ پاکستان اور آئین پاکستان کی ختم نبوت اور قرارداد مقاصد پر مشتمل آئینی اسلامی دفعات کا ہر صورت تحفظ کریں گے۔ نومنتخب سیکرٹری نومنتخب اسلامک لائرز موومنٹ (آئی ایل ایم) لاہور ڈاکٹر کلیم جاوید ایڈوکیٹ نے کہا کہ اسلامک لائرز موومنٹ (آئی ایل ایم) ملک میں آئین اور قانون کی بالاستی میں اپنا کردار ادا کریگی۔تقریب کے آخر میں سینئر وکلا اسد منظور بٹ، حافظ عبدالرحمن انصاری، مرزا عبدالخالق، چوہدری ذوالفقار کی اسلامک لائر موومنٹ کے نومنتخب عہدیدارن کو مبارکباد اور نیک تمناوں کا اظہارکیا۔

 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس