Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

ہر دور کے حکمرانوں پر یہ خبط سوار ہوتا ہے کہ وہ ناگزیر ہیں،لیاقت بلوچ


لاہور 3 جولائی 2020
نائب امیر جماعت اسلامی اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی ناگزیر نہیں ۔انسانی زندگی عارضی ہے اور ایک دن اس دنیا نے فنا کے گھاٹ اتر جانا ہے ۔سیاسی اقتدار کا نظام تو بہت ہی کمزور اور عارضی ہے ۔ہر دور کے حکمران پر یہ خبط سوار ہوتا ہے کہ وہ ناگزیر ہے ،یہ راگ الاپنے والے چاپلوس بھی اسے مل جاتے ہیںلیکن بندہ کرسی سمیت چلاجاتا ہے اور نظام چلتا رہتا ہے ۔چاپلوس نئے ناگزیر بندے کے گرد کھڑے نظر آتے ہیں۔ملک کی اصل ضرورت آئین ،عدل ،سیاسی ،جمہوری پارلیمانی نظام کا مضبوط ہونا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں علماء،نوجوانوں اور کشمیریوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے علامہ مرزا افتخار الدین کی معافی مسترد کردی ہے اور توہین عدالت کا مقدمہ عمل میں لانے کا حکم دیا ہے ۔بعض خطیب ،علماءو ذاکرین ،واعظین غیر ذمہ دارانہ ،فسادی تقاریر سے معاشرہ میں شرپھیلاتے ہیں اور فرقہ واریت کو بڑھانے کے آلہ کار بنتے ہیں۔غیر ذمہ دار مقرر حضرات کے خلاف عدلیہ کاروائی کا نظام بنادے ،اب تک بنائے گئے تمام ضابطہ اخلاق کو عمل میں لایا جائے او ر قانونی تحفظ دیا جائے ۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فاشزم اور سازشیں انتہاپر ہیں ،پاکستان کی متفقہ قومی کشمیر پالیسی اور لائحہ عمل نہ ہونے کی وجہ سے جموں و کشمیر کی قیادت اور عام کو مایوس کرایا جارہا ہے ۔سید علی گیلانی کا آل پارٹیز حریت کانفرنس کی سربراہی سے الگ ہونا بڑاواقعہ ہے ۔سید علی گیلانی تحریک حریت کشمیر کے بلند قامت ،جرا ¿ت و استقامت کے کوہ ہمالیہ ہیں ان کا کردار ہمارے سروں کا تاج اور فخر ہے ۔آر پار کی کشمیری قیادت اختلافات میں پڑنے کی بجائے غلطیوں کا ازالہ کرے اور حالات کو سنبھالے ۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی فسلطین کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کے درپے ہیں۔یہ المیہ ہے کہ حماس اور الفتح کے درمیان دوریاں ہیں۔عالم اسلام کا فلسطین کی آزادی کیلئے متحد ہونا بھی ناگزیر ہے ۔لیکن حماس اور الفتح کا ایک پیج پر رہنا اولین ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس