Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

وفاقی وصوبائی حکومتیں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو طلباء کی تعداد کے مطابق کرونا ریلیف گرانٹ دیں،پروفیسراسحاق منصوری



کراچی() 03جولائی2020 جماعت اسلامی سندھ شعبہ تعلیم کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق منصوری نے شعبہ تعلیم کے صوبائی ذمہ داران سے وڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں جب کورونا وائرس کی صورت میں تعلیمی اداروں کے کھولنے پر صوبائی اور وفاقی حکومت نے پابندی لگا رکھی ہے طلبہ و طالبات سے فیس کی وصولی نہ ہو نے کے برابر ہے اس صورت میں پرائیویٹ سکولوں کی خواتین اور مرد اساتذہ تنخواہ نہ ملنے کے سبب فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں حکومت اس مدمیں فوری طور پر گرانٹ جاری کرے تاکہ معلمین اور معلمات کو فوری طور پر تنخواہ ادا کرکے فاقہ کشی اور خودکشی سے بچایا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ دستور پاکستان کے مطابق ہر پاکستانی شہری کو بہترین دنیاوی اور دینی تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے حکومت کا ہاتھ بٹایا ہے اس لئے ان اداروں کو طلبہ و طالبات کی تعداد کے مطابق اسکول کے قیام کے لئے انتہائی ارزاں قیمت پر پلاٹ الاٹ کئے جائیں جہاں بچوں کے کھیل اور ورزش کا بھی بندوبست ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے چھوٹے بچوں کو بھاری بھرکم کتب اور بستوں سے نجات دلانے کی ضرورت ہے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس