Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

عمران خان سرکارسیاسی ، اقتصادی اور خارجہ محاذ پر نا کام ہو گئی،لیاقت بلوچ



لاہور یکم جولائی 2020ئ
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سیکر ٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل کی سپریم کونسل کا ٹیلی کانفرنس اجلاس 2جولائی2020ءکو منعقد ہوگا ۔ جس میں مرکزی قائدین ملکی صورتحال، کشمیر و فلسطین کے حالات، مدارس پر تعلیمی بندش اور بدترین اقتصادی بحران پر اظہار خیال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فرقہ وارانہ آگ بھڑ کائی جارہی ہے ۔ اجلاس میںفرقہ وارانہ ہم آہنگی کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سخت ہدایات کی روشنی میں تیار کیا گیا بجٹ منظور ہوگیا حکومت اپنی172 رکنی اسمبلی کے ساتھ اکثریت ثابت کرنے میں ناکام رہی ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے قومی بجٹ کو بے کار مشق بنا دیا ہے سیاسی ، اقتصادی،خارجہ محاذ پر عمران خان سرکار کی نا کامیاں قومی سلامتی کیلئے انتہائی خطر ناک شکل اختیار کر گئی ہیں۔ حکومت اصلاح احوال کے احساس سے عاری ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان ، پاک افغان باردر اور سندھ میں دہشت گردی کے مسلسل واقعات بھارت کی سازش اور کاروائیاں ہیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردی کے واقعے نے دشمن کے عزائم بے نقاب کردیئے ہیں اور ساتھ ہی حکومت کے سیکورٹی معاملات میں کمزوریوں کو بے نقاب کردیا ہے۔ پوری قوم ہندوستان کے عزائم کے خلاف یک جان ہے یہ وقت ہے کہ قومی ترجیحات طے کی جائیں ، سیاسی، اقتصادی، خارجہ محاذ پر بحرانوں کے مقابلے کیلئے قومی حکمت عملی بنائی جائے قومی محاذ پر انتشار ملک و ملت کیلئے خطرہ ہے
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس