Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

کورونا کیئر یونٹ میں مریضوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد



یکم جولائی 2020ء
لاہور( )صدر گورننگ باڈی ثریاعظیم ہسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کورونا کیئر یونٹ میں مریضوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور ثریا عظیم (وقف) ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج معالجہ ڈبلیو ایچ او کی ایس او پیز کے مطابق جاری ہے اور ہسپتال میں سپیشل کورونا کیئر یونٹ اور 21 بیڈز کی آئسولیشن وارڈ پر مشتمل ہے۔ شہر کے تمام پرائیویٹ ہسپتالوں سے کم نرخوں پر ثریاعظیم ہسپتال میں کورونا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثریا عظیم (وقف) ہسپتال میں کووڈ 19 اب تک کیے اقدامات کے حوالے سے صدر گورننگ باڈی ثریاعظیم ہسپتال ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد کی پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ پریس بریفنگ میں سیکرٹری گورننگ باڈی ثریاعظیم ہسپتال افتخار احمد چوہدری، ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیزعابد ، پروفیسر فیض احمد فیضی ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف ، مارکیٹنگ آفیسر ثریاعظیم ہسپتال محمد اویس سرور اور سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے شرکت۔صدر گورننگ باڈی ثریاعظیم ہسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ثریاعظیم ہسپتال میں کورونا ٹیسٹنگ لیب، آئی سی یو، ایچ ڈی یو اور آئسولیشن سنٹر جدید ترین سہولیات سے کیساتھ کام کررہا ہے اورالخدمت ٖٹیسٹنگ لیب میں کورونا کی تشخیص کا ٹیسٹ تمام لبیارٹریوں کی نسبت کم ترین قیمت صرف 5 ہزار روپے میں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثریا عظیم ہسپتال سو فیصد ویلفیئر کا ادارہ ہے جس میں مستحق اور نادار مریضوں کا مفت علاج کررہے ہیں۔ ہسپتال میں گانئی ڈیپارٹمنٹ میں 75 لاکھ سے زائد اخراجات سے جدید سہولیات کا اضافہ کیا جارہاہے گائنی سینٹر کو شہر سستا جدید ترین سنٹر بنائیں گے جبکہ ہسپتال میں جدید ڈائلیسز سنٹر کا آغاز ہوچکا ہے۔ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہاکہ ہسپتال میں ڈاکٹرز، نرسز پیرا میڈیکل سٹاف پی پی ای کیساتھ کرونا مریضوں کے علاج کیلئے ہر وقت ہمہ تن کوشاں ہیں۔ اہل خیر اور مخیر حضرات کے تعاون سے ہسپتال میں مستحق مریضوں کو فری علاج مہیا کررہے ہیں۔سال2019 میں 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد مریضوں کو ساڑھے 6 کروڑ سے زائد کی مفت طبی امداد کی گئیں۔اس موقع پر ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے اہل خیر اور مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مستحق اور نادار مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے اپنے عطیات و صدقات ثریا عظیم ہسپتال کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں غریب اور نادار مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس