Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

پاکستانی عوام کو نااہل حکومت نے 300 ارب روپے کا ٹیکہ لگا دیا ہے،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ


لاہور یکم جولائی 2020ئ

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں ناقابل برداشت ، ناقابل قبول اضافے کے بعد اب حکومت ایک مرتبہ پھر سوئی گیس بلوں میں اضافے کے لیے پر تول رہی ہے ، حالانکہ اس سے پہلے دو مرتبہ ظالمانہ اضافے ہو چکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنا یکمشت اضافہ کبھی نہیں ہوا جو اب کردیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ اصلاً سوفیصد اضافہ ہے اور پاکستانی عوام کو نااہل حکومت نے 300 ارب روپے کا ٹیکہ لگادیاہے اور مافیا کو بھر پور فائدہ پہنچایا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کرونا کی وجہ سے پہلے ہی عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں حکمران اگر مشکلات کم نہیں کر سکتے تو خدا کے لیے ان میں اضافہ نہ کریں ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس