Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ کی طرف سے مستحق خواتین میں عید پیکج کی تقسیم کی گئی


لاہور15مئی2020ء
الخدمت فاونڈیشن وومن ونگ کی صدر کلثوم رانجھا نے کہا کہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے جس میں اللہ تعالی کی بے شمار رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں جس سے ایک ایسی فضا بن جاتی ہے جس میں دوسروں کے لیے ہمدردی ، قربانی کا جذبہ ، احساس ذمہ داری پہلے سے کہیں زیادہ ہوتا ہے ، الخدمت فاونڈیشن وومن کی ذمہ داران اور رضا کار ورکرز نے کرونا وائرس کی وبائ کی اس آزمائش کے عرصے میں ملک بھر میں خدمت کی مثالیں قائم کیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کلثوم رانجھا نے کہا کہ یہ آزمائش کا وقت ہے اس میں ہم یتیم بچوں اور ان کی حوصلہ مند ماو ¿ں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، معاشرے میں ضرورت مند خواتین کا خیال رکھنا حکومت کی اور ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔رمضان المبارک اور خاص طور پر عید الفطر کے موقع پر اپنے ارد گرد موجود غریبوں ،مساکین ،بیواﺅں اور یتیموں کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ان کے لئے سحری اور افطاری کا انتظام کیا جائے اور عیدپر اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ یتیم بچوں کو بھی نئے کپڑے اور جوتے خرید کر دیے جائیں تاکہ وہ بھی عید الفطر کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت کی ذمہ داری حکومت اور معاشرے دونوں پر ہے۔
بیگم کلثوم رانجھا نے کہا کہ الخدمت کی ان کاوشوں کا مقصد مستحق خواتین کی دلجوئی کرنا ہے تا کہ ان غیر معمولی حالات میں وہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاو ¿نڈیشن بلا فرق رنگ ونسل انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس