Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

عمران خان حکومت اول دن سےنااہلی اورتکبرکا شکار ہے،لیاقت بلوچ



لاہور14مئی 2020ئ
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سیاسی انتخابی کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ عمران خان حکومت اول دن سے ناتجربہ کاری ، نااہلی اور تکبر و غرور کا شکار ہے ۔ عوام خصوصاً ،نوجوانوں کی امیدوں پر مایوسی کا سپرے کردیا گیاہے ۔ 2018 ءانتخابات دھاندلی زدہ تھے لیکن مسلم لیگ اور پی پی پی حکومتوں سے تنگ اسٹیک ہولڈرز نے عمران خان کو برداشت کیا ۔ پوری جدوجہد اور بندوبست سے حکومتیں بنادی گئیں ،حکومت اور ریاست ایک پیج پر ہونے کا تاثر دیا گیا لیکن عملاً سیاسی ، پارلیمانی ، اقتصادی ، بحران خطرناک شکل اختیار کر گئے اور وفاق و صوبوں کی محاذ آرائی ، ایک پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے قومی وحدت اور قومی سلامتی کے لیے خطرات پیدا ہوگئے ۔ احتساب کا پورا عمل فراڈ اور کرپٹ مافیا کے تحفظ کا آلہ کار بنادیا گیاہے ۔ چوہدری برادران کے خلاف اگر کیس نیب نے کھولا تو عمران خان انکوائری کس چیز کی کریں گے ۔ حکومت کے اندر حکومت اس اقتدار کو غرق کردے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے راولپنڈی ، گجرات اور لاہور میں ضلعی سیاسی کمیٹیوں کے شرکاءسے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ کرونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ سمارٹ لاک ڈاﺅن نے پورے ملک میں کنفیوژن پھیلا دیاہے ۔ مساجد میں ضابطہ کی پابندی ہر حکومت کا سارا زور رہا لیکن اب عوام وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے فیصلوں کی وجہ سے پریشان ہیں ۔ ابھی بھی وقت ہے وزیراعظم عمران خان حالات کا ادراک کریں ۔ ضد ، انا اور ہٹ دھرمی چھوڑیں ۔ کورونا وبا ، مسئلہ کشمیر ، افغانستان صورتحال اور بھارت کے جنگی عزائم کے مقابلہ میں قومی اتحاد کے لیے حکومت ،ریاست اور قومی دینی سیاسی قیادت کو قومی متفقہ پالیسی پر متحد کریں ۔ جماعت اسلامی کرونا وائرس ، لاک ڈاﺅن میں متاثرین کی مدد جاری رکھے گی اور سیاسی بحرانوں کے مقابلہ کے لیے بھی ملک گیر تحریک کے ذریعے عوام کو متحد کیا جائے گا ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس