Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

پاکستان کی ترقی اسلام سے وابستہ ہے، قرآن وسنت کے نفاذ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،محمد حسین محنتی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) 13مئی 2020 جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اسلام سے وابستہ ہے، قرآن وسنت کے نفاذ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،دینی مدارس اسلام کے قلعے اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں،انگریز سامراج کا فرسودہ نظام اور کرپٹ قیادت راجہ داہر کے ظالمانہ نظام کا تسلسل ہے جن سے نجات حاصل کئے بغیر قیام پاکستان کا حقیقی خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباءآڈیٹوریم میں علماءکے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سندھ بھر سے جماعت اسلامی سے وابستہ دینی مدارس کے مدیران،مہتممین اور سربراہان شریک تھے۔صوبائی نائب امیر عبدالغفار عمر،جمعیت اتحاد العلماءسندھ کے قائم مقام صدر حافظ نصراللہ عزیز،ناظم اعلیٰ علامہ حزب اللہ جکھرو،محمد موسیٰ ملاح،مولانا آفتاب احمد ملک ودیگر نے بھی خطاب کیا،جبکہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی دینی وانقلابی جماعت ہے جس میں علمائے کرام کا بڑا کردار ہے، بانی جماعت سید ابو اعلیٰ مودودیؒ نے پاکستان میں اسلامی انقلاب کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کو اپنا مشن بنایا،مولانا جان محمد عباسی،مولانا جان محمد بھٹو،مفتی دائم الدین مہر سمیت دیگرعلمائے کرام نے سندھ میں تحریک اسلامی کے کام کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔مدارس ہی جماعت اسلامی کی دعوت کو آگے بڑھانے کا اہم ذریعہ ہیں کیونکہ مدارس صرف حفظ وعالم فاضل کی سند ہی نہیں دیتے بلکہ انسان سازی کے ادارے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ علماءکرام منبر ومحراب سے عوام کی ذہن سازی اور اسلامی انقلاب کیلئے عوام کا شعور بیدار کریں، طلباءواساتذہ کو دین کیلئے جینا ومرنا سکھائیں اور والدین کو اسلامی نظام کی برکات وفوائد سے آگاہی دیں کیونکہ اصل چیز اقامت دین اور قرآن وسنت کا نفاذ ہے۔کوروناکی صورتحال،لاک ڈاﺅن اورمعاشی بحران کی وجہ سے دینی مداراس بھی اس صورتحال سے شدیدمتاثر ہوئے ہیں۔اس لیے اہل خیر حضرات دینی مدارس کے ساتھ حسب سابق بھرپور تعاون کرکے اسلامی انقلاب کی جدوجہد کو آگے بڑھائیں۔  

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس