Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیےحکومت کے ہسپتالوں اورقرنطینہ مراکز میں انتظامات ناقص ہیں،لیاقت بلوچ


لاہور13مئی2020ء
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے افطار ڈنر کی نشست پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے حکومتی ، ہسپتالوں ، قرنطینہ سنٹرز کے حالات انتہائی ابتر ، سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریض نفسیاتی امراض کا شکار ہورہے ہیں ۔ کرونا وبا سے متاثرہ افراد کی اموات کی فہرست میںاضافہ کے لیے مصنوعی ، شرمناک اور غیر انسانی رویہ اختیار کیا جارہاہے ۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ممبران پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جائے جو اس خوفناک کھیل کی پڑتال کرے ۔ آٹا ،چینی، انرجی، ادویات مافیا کے بعد عمران خان حکومت میں کرونا مافیا بھی زرور پکڑ گیاہے ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ ماہ رمضان ذاتی ، اجتماعی اور اولاد کی اصلاح ، رجو ع الی اللہ کا مبارک مہینہ ہے ۔ قرآن کی تلاوت ، فہم اور عمل کے ذریعے ہی قیام پاکستان کے مقاصد پورے ہوسکتے ہیں ۔ کرونا وبا نے سوچنے ، غور و فکر اور عبرت کی نشانیاں پیدا کی ہیں ۔ عالمی اقتصادی ، سیاسی اور جنگی نظام تلپٹ ہوگیاہے ۔ دنیا بدل رہی ہے دنیا کو اپنے ظالمانہ رویوں کو بدلناہوگا ۔ اب یہ نہیں چلے گا کہ کشمیر ، فلسطین ، افغانستان میں ظلم کا راج رہے اور دنیا امن کی بانسری بجائے ۔ بدلتے حالات میں عالم اسلام کے پاس اتحاد کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ۔ جماعت اسلامی کرونا متاثرین کی خدمت کا کام جاری رکھے گی ۔ عوام کو قیادت اور نظام بدلنے کے لیے ملک گیر منظم ،پرامن جدوجہد کرے گی ۔
دریں اثنالیاقت بلوچ نے راولپنڈی میں کرونا وائرس سے متاثراور صحت یاب ہونے والے سید عارف شیرازی ، ضیاءاللہ چوہان سے ان کے گھروں پر ملاقات کی اور صحت یابی پر اللہ کا شکرادا کیا ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس