Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

بارہ مئی ملکی تاریخ کا سیاہ باب ہےجس دن بےگناہ لوگوں کا خون کیا گیا،اسداللہ بھٹو


کراچی (اسٹاف رپورٹر) 12مئی 2020 نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان و سابق ایم این اسد اللہ بھٹوایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 12مئی کے مظلوموں کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،بارہ مئی ملکی تاریخ کا سیاہ باب ہے جس میں بے گناہ لوگوں کا خون کیا گیا۔ قتل عام کر کے اپنی طاقت کا اظہاراور اس کا ساتھ دینے والے آج عبرت کا نشان بن چکے ہیں۔ یوم محشر کا حساب ابھی باقی ہے۔ کیونکہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ان کے ہاں دیر ضرور ہے مگر اندھیر نہیں ہے۔قباءآڈیٹوریم میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ بارہ مئی کے مظلوم انصاف کے منتظر ہے۔ لیکن تیرہ سال گذرنے کے باوجود حکومت کی طرف سے اعلانات کے علاوہ کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے اس دوران کئی حکومتیں بدل چکی ہیںمگر 12 مئی کے مجرمین قانون کی گرفت میں نہیں لاجاسکے ہیں۔ موجودہ وزیراعظم 12 مئی کے حوالے سے اپنے ہی بیانات و اعلانات کو عملی جامہ پہنا کر قومی فرض ادا کریں۔ 12 مئی کا واقعہ ایک قومی سانحہ ہے لہٰذاا اس قومی مجرمین کو کیفر کردار تک پہنچنے تک قوم انتظار کررہی ہے۔ اللہ رب العالمین کی لاٹھی بے آواز ہے۔ان کے ہاں دیرضرور ہے مگراندھیر نہیں ہے۔ قاتل دنیا میں تو بچ نکل سکتے ہیں مگر اللہ کی عدالت سے نہیں بچ سکتے۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس