Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

نااہل اور بددیانت لوگوں نے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا ہے،راشد نسیم


نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشدنسیم نے تربیتی کمیٹی کے آن لائن ہونے والے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا اصل مسئلہ تربیت کا ہے ،حکمران رہنے الے لوگ اکثر خو ف خدا اور صلاحیت نہ رکھنے والے تھے ۔اگر کہیں صلاحیت موجود تھی وہاں صالحیت مفقود تھی اور کہیں صالحیت تھی تو وہاں صلاحیت کا فقدان تھا جس کی وجہ سے ملک و قوم کو وہ حقیقی قیادت میسر نہیں آسکی جو پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی اور خوشحال پاکستان بناسکتی۔انہوں نے کہا کہ 73سال سے ملک پر ایک ہی طرح کے لوگ خوا ہ وہ سویلین ہوں یا مارشل لاءلگانے والے۔کسی نے بھی اس پہلو پر توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف جماعت اسلامی واحد آپشن ہے جس کے پاس صلاحیت اور صالحیت دونوں موجود ہیں اور اس نے اپنی امانت و دیانت سے ثابت کر دیا ہے کہ اگر حکومتی امانتیں اس کے سپر د کی جائیں اور عوام اپنے ووٹ کی امانت ان کے حوالے کریں تو جماعت اسلامی کی قیادت اس ملک کی قسمت بدل دے گی۔انہوں نے کہا کہ نااہل اور بددیانت لوگوں نے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا ہے ۔آج ملک میں مہنگائی ،غربت،جہالت ،بے روزگاری جیسے مسائل انہی لوگوں کے پیدا کردہ ہیں ۔اگر آج لوگوں کو تعلیم صحت اور روزگار نہیں مل رہا تو اس کے اصل مجرم وہ حکمران ہیں جو چہرے بدل بدل کر پاکستان کے اقتدار پر مسلط ہوتے رہے اور عوا م کی پریشانیوں میں اضافہ کرتے رہے۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس