Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

بھارتی فوج کورونا کو بھی کشمیریوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی،سینیٹر سراج الحق



لاہور 12مئی 2020
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اسلام آباد میں پرتگال کے سفیر پاﺅلونیوس پوسینہو سے ملاقات کی ہے ۔پرتگال کے سفارت خانے میں ہونے والی ملاقات میں کرونا وائر س کی وجہ سے ہونے والی اموات پر اظہار افسوس کیااورمرنے والوں کے لواحقین سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان اور پرتگال کے عوام کے باہمی روابط بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔دونوں ملکوں کے عوام کے باہمی میل جول سے تعلیم ،صحت ،روز گار اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ کشمیر سے لاک ڈاﺅن کا فوری خاتمہ ہونا چاہئے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر پر کئی دہائیوں سے حل طلب ہے ،اب بھارتی فوج کورونا کو بھی کشمیریوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے ۔یورپی یونین کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردارادا کرنا چاہئے ،ہم چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر یورپین یونین کے ذریعے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہو۔دونوں رہنماﺅں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ مسئلہ کشمیر حل اور انسانی حقوق کی پامالی کا خاتمہ ہونا چاہئے ۔ملاقات میں قائم مقام ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی عبد القدوس منہاس بھی موجود تھے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس