Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

آٹےکی قیمت میں کمی کی بجائے اضافہ ناقابل فہم اقدام اورعوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے،کاشف سعید شیخ


کراچی (اسٹاف رپورٹر) 11 مئی 2020 جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کی قیمت میں اضافہ کے اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 35 روپے تک اضافہ کا اعلان ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب غریب عوام لاک ڈاو ¿ن کی وجہ سے پریشان اور گندم کی تازہ فصل مارکیٹ میں پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی اور حکومت کی جانب سے چھوٹی صنعتوں کو بجلی مفت دینے کے باوجود آٹے کی قیمت میں کمی کی بجائے اضافہ ناقابل فہم اقدام اور عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔ حکومت عوام کے ساتھ اس ظلم کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مافیا ملکر دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں ۔ پہلے گندم خرد برد کر کے بحران پیدا کیا جاتا ہے پھر گندم بحران کی بنیاد پر آٹے کی قیمت میں اضافہ کر کے غریب عوام کو دھرے عذاب میں مبتلا کیا جاتا ہے۔ گندم ، آٹا، چینی چورسب ملکر عوام پر مہنگائی کی بمباری کرنے میں مصروف ہیں۔ حکومت اور گڈ گورننس نام کی کسی چیز کا وجود نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہاکہ لاک ڈاو ¿ن و رمضان المبارک میں توقع تھی کہ حکومت پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کر کے عوام کو ریلیف دے گی مگر فلور ملز ایسوسی ایشن نے الٹا روزہ داروں کے سر پر بم پھوڑ دیا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماءنے زور دیا کہ حکومت اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور آٹے کی قیمت کم کروائے۔ واضح رہے کہ ملز ایسوسی ایشن کے اعلان کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا جو 805 روپے ملتا تھا اب 35 روپے اضافہ کے ساتھ 840 روپے کا ہوجائے گا۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس