Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

جماعت اسلامی سندھ کے تحت17رمضان کویومِ بدرجوش وجذبےکےساتھ منایاجائے گا


کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے تحت کل 17رمضان کو (آج) یومِ بدر جوش وجذبے کے ساتھ منایاجائے گا۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا کے مطابق حفاظتی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حق وباطل کے پہلے معرکے یومِ بدر کے حوالے سے کراچی تا کشمور سندھ بھر میں اجتماعات منعقد کئے جائیں گے، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،صوبائی امیر محمد حسین محنتی کراچی،ممتاز حسین سہتو سیٹھارجہ،حافظ نصراللہ عزیز حیدرآباد،کاشف سعید شیخ لاڑکانہ جبکہ عبدالحفیظ بجارانی مبارکپور اور عبدالقدوس احمدانی ٹنڈوالہیار میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کریں گے۔اس حوالے سے صوبائی دفتر قباءآڈیٹوریم میں بھی یوم بدرکے حوالے سے اجتماع منعقد ہوگا جس سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،امیرصوبہ محمد حسین محنتی ودیگر خطاب کریں گے۔دریں اثناءجماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ غزوہ بدر کفرواسلام کا پہلا معرکہ ہے جس میں تھوڑی تعداد میں ہونے کے باوجود اللہ تعالیٰ نے اپنے سے بڑے لشکر پر اہل حق کو فتح دلائی، یومِ بدر ہر مرتبہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب اہل ایمان اپنی نیتوں کو اللہ کیلئے خالص کرکے صرف اقامت دین کی سربلندی کی خاطر جہاد کیلئے نکلتے ہیں تو پھر قلت تعداد کے باوجود وہ اپنے سے کئی گنا زیادہ تعداد والے دشمنوں پر غالب آجاتے ہیں۔اسلام تعداد،مال ودولت اور اسلحہ وبارود سے زیادہ کردار اور قوت ایمانی کو اہمیت دیتا ہے اگر ایمان قوی ہو ،نیت پاک ہو اور منزل مقصود کا شعور ہو تو پھر اللہ تعالیٰ کی طرف سے غیبی مدد کا آنا یقینی ہوجاتا ہے۔آج امت مسلمہ کشمیر،فلسطین سے لیکر برما وافغانستان تک ظلم وجبر کا شکار ہے، اسلئے آج ہمیں یومِ بدر کے موقع پر تجدید عہد خالصتاًرضائے الاہی کے حصول کی خاطر جذبہ جہاد ،شوق شہادت کو بیدار کرنا پڑے گا۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس