Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن مسلسل دو ماہ سے اہل لاہور کی خدمت میں پیش پیش ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


9مئی 2020ء
لاہور( ) سرپرست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ الخدمت دستر خوان مزدور دیہاڑی دار اور سفید پوش طبقہ کیلئے بڑی سہولت ہے۔ 10 روپے کا سالن 5 روپے کی روٹی کا مقصد ان لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھنا ہے جو ہاتھ نہیں پھیلانا چاہتے جن کی شہر بھر میں ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 255 ٹاؤن شپ میں الخدمت دستر خوان کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیزعابد، رہنما جماعت اسلامی سلمان ایوب، شبیر احمد چوہدری، محمد ایوب و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر پونے دو ماہ کے لاک ڈاؤن نے مزدور دیہاڑی دار اور سفید پوش طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ رمضان المبارک میں غربیوں اور سفید پوش افراد کیلئے سحر و افطار کا بندوبست مشکل ترین امر بن چکا تھا جس کے پیش نظر الخدمت
دستر خوان کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اس سے پہلے شہر میں الخدمت تندور، الخدمت باورچی خانے، الخدمت فوڈ بنک اور الخدمت کمیٹیاں گلی محلے کی سطح پر خدمت کے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شہر لاہور میں کورونا مہم اور ریلیف کے کام کا سلسلہ جاری ہے۔ 5 ہزار سے زائد سرکاری و نجی جگہوں پر ڈس انفیکشن سپرے کرچکے ہیں۔ لاکھوں خاندانوں تک پکا ہوا کھانا اور خشک راشن اور اینٹی کورونا سامان فراہم کرچکے ہیں۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہاکہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن مسلسل دو ماہ سے اہل لاہور کی خدمت میں پیش پیش ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس