Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

ڈاکٹرفرقان الحق کی المناک موت نےسندھ حکومت کےکورونا صورتحال سے نمٹنے کےلئے تمام دعووں کی قلعی کھول دی ہے،محمد حسین محنتی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) 05 مئی 2020 جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کراچی میں کورونا وائرس میںمبتلا ڈاکٹر فرقان الحق کی المناک موت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دلخراش واقع نے محکمہ صحت سمیت سندھ حکومت کے تمام دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ واقعہ کی تحقیقات اور آئندہ اس طرح کے واقعات کے سدباب کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے سدباب اورمریضوں کے علاج کے لیے اربوں روپے خرچ کئے گئے ہیں لیکن ایک مریض کی جان بھی بچائی نہیں جاسکی ہے۔جب قوم کے ہیروز ڈاکٹرز اور ملک کے سب سے بڑے و دارالخلافہ شہر کراچی میں انتطامات کی ناکامی کی یہ صورتحال ہے تو پھر باقی ماندہ سندھ کے عوام کس کربناک صورتحال سے دوچار ہونگے۔ سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاو ¿ن میں شدت اور سختی پر عوام کی زندگی بچانے کی خاطرزور دیا جارہا ہے مگردوسری جانب اسی حکومت کے ناک کے نیچے پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی میں ایک سینئر ڈاکٹر فرقان الحق کی موت بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ صوبائی اور وفاقی حکومت کی پوری مشینری قوم کو کورونا سے لڑنے کے مشورے دے رہی ہے مگر دوسری طرف خود ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی اور مہم جوئی میں لگے ہوئے ہیں ۔ ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف حفاظتی سامان و ادوایات کےلئے سراپا احتجاج ہیں جبکہ کئی ہسپتال وینٹی لیٹر ز سے محروم ہیں۔ سول ہسپتال کے تمام وینٹی لیٹرز خراب ہیں۔ برو قت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ڈاکٹر فرقان جاں بحق ہو چکے ہیں۔ پھر بھی سندھ سرکار کی پوری توجہ مساجد بند، جمعہ نماز پر پابندی،کرفیو اور لاک ڈاو ¿ن پر ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ توکورونا کی سنگین صورتحال بتاتے ہیں مگران کی انتظامیہ کا رویہ اس کے بالکل برعکس ہے۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق شہرمیں کورورنا کے صرف 17مریض وینٹی لیٹر پر ہیں اور 913 میں سے 160 یہ عام مریض ہیں تو پھر باقی وینٹی لیٹرر کس مرض کی دوا ہیں کیونکہ یہ بات صرف ایک ہلاکت کی نہیں ہے۔ ڈاکٹر فرقان الحق کے واقعے کی مکمل تحقیقات اور اور آئندہ کےلئے اقدامات کئے جائیں ۔
پروفیسر آزاد بن حیدرایڈووکیٹ کی وفات پر اظہار تعزیت
مرحوم نے پوری زندگی قیام پاکستان کے حقیقی مقاصدکی تکمیل کی جدوجہد میں گذاری۔ پروفیسر اسحاق منصوری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) 05 مئی 2020 جماعت اسلامی سندھ شعبہ تعلیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اسحاق منصوری نے تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن پروفیسر آزاد بن حیدر کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے آج ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم تحریک پاکستان کے سچے اور ایک مخلص کارکن تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کی تکمیل کی جدوجہد میں گذاری۔ اس حوالے سے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوںنے پروفیسر آزاد بن حیدر کی مغفرت، درجات بلندی اور پسماندگان کےلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس