Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

تحفظ ناموس رسالت کےلئے کوئی بھی عاشق رسول اپنی جان قربان کرنے سے گریز نہیں کرے گا،حافظ نصراللہ عزیز


کراچی (اسٹاف رپورٹر) 03مئی 2020 جمعیت اتحاد العلماءسندھ کے قائم مقام صدرحافظ نصراللہ عزیز نے کہا ہے کہ کورونا سے جان تو بچائی جاسکتی ہے مگر تحفظ ناموس رسالت کےلئے کوئی بھی عاشق رسول اپنی جان قربان کرنے سے گریز نہیں کرے گا، عقیدہ ختم نبوت اورتحفظ ناموس رسالت ہر مسلمان کے ایمان وعقیدے کا حصہ ہے، نصاب تعلیم سے لیکر قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے تک حکومتی اقدامات اسلام ونظریہ پاکستان کیخلاف ہیں،حکومت قادیانی نوازی چھوڑدے، عوام اور علماءکرام ایسی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ لطیف ٹاﺅن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس ایک قدرتی آفت اور بھٹکی ہوئی انسانیت کیلئے قدرت کا ایک کرشمہ ہے،کورونا وائرس سمیت تمام مسائل سے نجات کا واحد حل توبہ واستغفار اور رجوع الی اللہ میں ہے۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس