Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

جماعت اسلامی سندھ کے تحت آج 10رمضان المبارک کو یومِ باب الاسلام منایاجائے گا


کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے تحت آج 10رمضان المبارک کو یومِ باب الاسلام منایاجائے گا، صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق اس حوالے سے کراچی تا کشمور احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے یومِ باب الاسلام منایا جائے گا، مقررین ابن قاسم کی سندھ آمد، راجہ داہر کے مظالم اور سندھ کو باب الاسلام کا شرف بخشنے سمیت فاتح سندھ محمد بن قاسم کے کارناموں پر اظہار خیال کریں گے۔جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ حکمران بھلے غیروں کے غلام بنے رہیں مگر سندھ باب الاسلام ہے اور رہے گا۔تعلیمی نصاب بنانے سے لیکرکوروناوائرس کے سدباب تک پوری سندھ حکومت کے اقدامات مذہب بیزاری پرمبنی ہیں۔دریں اثناءصوبائی دفتر میں یومِ باب الاسلام کی نشست سے مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی اسداللہ بھٹو خطاب کریں گے۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس