Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

جماعت اسلامی خواتین کے تحت ملک بھر میں رمضان میں آن لائن دورہ تفسیر القرآن کا سلسلہ جاری ہے



کراچی /29اپریل ( ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت رمضان المبارک میں روزانہ نشر کیے جانے والے آن لائن دورہ تفسیر قرآن و مختصر خلاصہ قرآن میں مقررین شیخ الدیث مفتی عطاء الرحمن اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی آمنہ عثمان نے قرآن کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا کہ زمین و آسمان میں جو کچھ بھی ہے سب کی بادشاہی اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے، سچے وہی ہیں جو اس کی بادشاہی کو تسلیم کرتے ہیں اور اس کی حکمرانی کو دنیا میں قائم کرنے کی جدوجہد کرتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ جسے اللہ ہدایت بخشنے کا ارادہ کرتا ہے اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے۔اللہ کے نزدیک زندگی گزارنے کا پسندیدہ ترین طریقہ اسلام ہے جس میں سلامتی، خیر اور بہتری ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان اللہ کی کتاب کو اس طرح اپنی زندگیوں میں نافذ کریں جیسے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم نے کیااس کے ساتھ ساتھ اللہ سے تعلق مضبوط بنائیں اور اسی کو پکاریں اور اسی کی عبادت کریں تاکہ دنیا میں خوشحالی اور آخرت میں کامیابی حاصل ہو سکے۔قرآن ہمیں بتاتا ہے کہ ایک مومن کی امیدوں، آرزوؤں اور تمناؤں کا محور و مرکز اللہ ہی کی ذات ہوتی ہے اور وہ ہر حال میں صرف اسی سے مانگتا ہے۔اللہ کے محبوب ترین بندے وہ ہیں جو اللہ کی پسندیدہ چیز کو زندگی کا معیار بناتے ہیں اور اس کی نا پسند چیزوں سے کنارہ کشی اختیار کر لیتے ہیں۔یاد رہے کہ موجودہ لاک ڈاؤن کی صورتحال کے باعث جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جانب سے آن لائن دروس کا سلسلہ شروع ملک بھر میں جاری ہے اس ضمن میں سابقہ ایم این اے عائشہ سید نے پشتو، نائب ناطمہ صوبہ سندھ عائشہ ظہیر نے سندھی، پری گل نے بلوچی اور مزمل طاہر نے پنجابی زبان میں دروس دیئے تاکہ مختلف علاقے اور زبان کے افراد استفادہ کر سکیں۔ میڈیا سیل کے تیار کردہ ان پروگرامات سے معاشرہ کا بڑا طبقہ مستفید ہورہا ہے اور بیرون ممالک سے بھی اچھا رسپانس مل رہا ہے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس