Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

رمضان المبارک میں بھرپور منصوبہ بندی کے ساتھ پروگرامات کی تشہیر کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد قرآن سے استفادہ کرسکیں،آمنہ عثمان


کراچی /23اپریل ( ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت شعبہ نشرواشاعت کے کام اور منصوبہ بندی کے حوالے سے خصوصی نشست کاانعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی سیکریٹری اور میڈیا کوآرڈی نیٹر آمنہ عثمان،ڈپٹی سیکریٹریز عائشہ سید اور ثمینہ سعید نے کانفرنس کال پر موجودہ صورت حال میں میڈیا کے کردار کے حوالے سے گفتگو کی۔نشست میں ڈائیریکٹر میڈیا سیل حلقہ خواتین جماعت اسلامی عالیہ منصور اور سیکریٹری اطلاعات صائمہ افتخار شریک ہوئیں۔ نشست میں حلقہ خواتین کے تحت رمضان کے پروگرامات اور کورونا وائرس میں حلقہ خواتین کی جانب سے امدادی سرگرمیوں پر بھی گفتگو ہوئی۔حالات حاضرہ میں میڈیا کی ضرورت اور اہمیت کے ساتھ اس کے موثر استعمال اور اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس حوالے سے لاک ڈاؤن کی صورتحال میں سوشل میڈیا کے ذریعے رمضان میں دعوتی پروگرامات کی تشہیر اور زیادہ سے زیادہ افراد کے استفادے کے لیے بھی منصوبہ بندی کی گئی۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس