Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

رمضان، بندے کے اندر عبدیت پیدا کرنے کا مہینہ ہے، ڈاکٹر حمیرا طارق



کراچی /22اپریل ( ) رمضان، بندے کے اندر عبدیت پیدا کرنے کا مہینہ ہے، روزہ سادگی کا پیغام دیتا ہے اور سادگی کا مفہوم توازن ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے استقبال رمضان آن لائن پروگرام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ روزہ ایک باشعور ذمہ دار اور دردمند شخصیت کی تعمیر کرتا ہے اور اس کے لیے قابل تقلید نمونہ اسوہ نبی ہے اس لیے اس ماہ میں نہ صرف قرآن کریم بلکہ سیرت نبوی کے مطالعے کی بھی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے میڈیا سیل کے تحت مستقل آن لائن اصلاحی اور تربیتی بیانات اور لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ روزانہ رات ساڑھے نو بجے جماعت اسلامی ویمن کے فیس بک پیج اور یو ٹیوب پر شیخ الحدیث مفتی عطاء الرحمن کا آن لائن دورہ تفسیر قرآن بھی جاری ہے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس